ایک ورلڈکپ، آج دو افتتاحی تقریبات،کرائسٹ چرچ اور میلبورن سج گئے

Aik World Cup - 2 Iftetahi Taqrebaat

دوممالک میں ہونیوالی الگ الگ افتتاحی تقریب کو کروڑوں افراد ٹی وی پر دیکھیں گے کرکٹ کے دیوانے میگاایونٹ کے بے تابی سے منتظر، افتتاحی راؤنڈ کل سے شروع ہوگا

Ejaz Wasim Bakhri اعجاز وسیم باکھری جمعہ 13 فروری 2015

Aik World Cup - 2 Iftetahi Taqrebaat

آئی سی سی 2015 کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریبات ہورہی ہیں۔میلبورن اور کرائسٹ چرچ دو افتتاحی تقریبات کی میزبانی کریں گے جس میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر میگا ایونٹ کی میزبانی کر رہے ہیں اسلئے دونوں ممالک میں علیحدہ علیحدہ افتتاحی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔آسٹریلیا نے تقریب کیلئے میلبورن اور نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ کا انتخاب کیا ہے۔ آسٹریلیا میں ہونے والی تقریب میں لیجنڈ کرکٹرز سمیت دیگر اعلی شخصیات شرکت کریں گی اور اس موقع پر موسیقی سمیت کئی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے۔ تقریب میں شائقین مفت شرکت کر سکیں گے۔ نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں شیڈول افتتاحی تقریب میں بھی بورڈ حکام سمیت ا سٹیفن فلیمنگ ،رچرڈ ہیڈلی اوربرینڈن میک کولم بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے چیف ایگزیکٹو جان ہرنینڈن کا کہنا ہے کہ میلبورن 23سال بعد بارعالمی کپ کی میزبانی کرے گا۔اس حوالے سے ہم وکٹورین حکومت کے تعاون کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ایونٹ کے کامیاب انعقادکیلئے آمادہ ہوئے۔ ورلڈ کپ کا میلہ 15 فروری کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ایک ساتھ لگے گا۔ بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 14 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی اور ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان، دفاعی چیمپئن بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ افتتاحی میچ کے حوالے سے میٹ آفس کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز صبح ہی سے موسم سرد رہے گا اور بارش ہوتی رہے البتہ دوپہر کے بعد مطلع صاف ہوجانے کی امید ہے۔ لیکن آج شیڈول ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب خراب موسم سے متاثر ہونے کا کوئی کا امکان نہیں ہے۔ اس دوران پرستار سکون کے ساتھ اپنے پسندیدہ گلوکار ہیلی ویسٹرنا، سول تھری مائیو، اور گنی بلیک مور کے فن سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ میں اب تک کا سب سے بڑا آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
 ورلڈ کپ کے ابتدائی راؤنڈ میں میچز کیلئے اضافی دن نہیں رکھا گیا ہے، اس لیے کوئی مقابلہ بارش کی نذر ہوا تو دونوں ٹیمیں ایک ایک پوائنٹ حاصل کرینگی۔ آئی سی سی نے کہا کہ ایک بھی گیند کرائے بغیر منسوخ ہونے والے میچ کیلئے ٹکٹ ہولڈز کو پوری رقم واپس کردی جائے گی۔ دوسری جانب انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے دوران بدکلامی اور آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر پر کھلاڑیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ میں دو کھلاڑیوں کے درمیان بدکلامی اور ضرورت سے زیادہ فقرے بازی پر ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔کھیل کی عالمی گورننگ باڈی ایک بار غلطی کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد کرے گی جبکہ دوسری بار غلطی سرزد ہونے پر مذکورہ کھلاڑی کو میچز سے معطل کر دیا جائے گا۔آئی سی سی چیف ایکزیکیٹو ڈیوڈ ریچرڈسن نے بھی کہا ہے کہ اگر 14 فروری سے 29 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں فیلڈ میں پہلے سے خراب ریکارڈ کے حامل کھلاڑی دوبارہ آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تو ان کے میچ کھیلنے پر لازمی پابندی لگائی جا سکتی ہے۔یہ مسئلہ رچرڈسن نے منگل کے روز میلبورن میں تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کی موجودگی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا۔میں سمجھتا ہوں کہ چند کھلاڑیوں کی جانب سے کچھ مہینے قبل سے شروع ہونے والا یہ ناقابلِ قبول عمل نوجوان تماشائیوں کے لئے اچھی مثال نہیں ہے، کچھ ماہ قبل ودطرفہ سیریز میں 12-13 کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت جرمانہ مقرر کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کارروائی پہلے سے ہی شروع ہوچکی ہے، میچ ریفری کی جانب سے عائد کردہ پینالٹی پہلے سے سنگین ہو گی لیکن ہم پرامید ہیں کہ ہر کسی سے برابر برتاوٴ کیا جائے گا۔رچرڈسن کے مطابق پہلے جرم کی بناد پر کھلاڑی پر جرمانہ لگا کر معاملہ ختم کر دیا جائے گا لیکن اگر کھلاڑی سے دوبارہ جرم سرزد ہوا تو انہیں میچ سے معطل کر دیا جائے گا۔آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے جن پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر دو مہینے میں دو بار جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔اسی طرح بھارتی بلے باز شیکھر دھاون اور ویرات کوہلی کے خلاف بھی کارروائی ہو سکتی ہے جنہوں نے دسمبر میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تناوٴ سے بھرپور سیریز میں بدکلامی کی تھی۔کرکٹ پنڈتوں نے فٹبال کی طرز پر پیلے اور لال کارڈ متعارف کرانے کا مشورہ دیا مگر رچرڈسن نے کہا کہ کرکٹ کو اب بھی آن فیلڈ امپائرز اور تھرڈ امپائر کے ذریعے پرکھا جائے گا اور کسی واقعے کی صورت میں فوری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس خیال پر پہلے بھی کئی اجلاسوں میں بحث ہو چکی ہے اور آئندہ بھی ہوگی۔

مزید مضامین :