بابائے کرکٹ انگلینڈ بائے بائے کے قریب آگیا

Babaae Cricket England Bye Bye K Qareeb Aa Giya

سری لنکا نے9وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے کرکٹ کے موجد کو بندگلی میں بند کردیا

Ejaz Wasim Bakhri اعجاز وسیم باکھری پیر 2 مارچ 2015

Babaae Cricket England Bye Bye K Qareeb Aa Giya

کرکٹ ورلڈکپ میں انگلش ٹیم کی کوارٹرفائنل تک رسائی کے امکانات معدوم ہوگئے، بابائے کرکٹ کہلوانے والے انگلینڈ کے پاس اب ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ سے آگے بڑھنے کیلئے امکانات موجود تو ہیں لیکن ان کیلئے امکانات کو حقیقت میں بدلنے کیلئے سخت محنت اور بڑے مارجن سے فتوحات کی ضرورت ہے ، صرف یہی نہیں انگلش ٹیم کو بنگلہ دیش کی تمام میچز میں شکست کی بھی دعا کرنا ہوگی کیونکہ گروپ اے سے اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے انگلش ٹیم کی جگہ بنگلہ دیش کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔ انگلش ٹیم نے چار میچز کھیلے ہیں اور تین میں شکست ہوئی ہے اور صرف سکاٹ لینڈ کیخلاف کامیابی حاصل ہوئی، انگلش ٹیم کو اب افغانستان اور بنگلہ دیش کیخلاف میچ کھیلنا ہے اور بنگلہ دیش کیخلاف ہونیوالا میچ انگلینڈ اور بنگلہ دیش دونوں کیلئے سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے ۔

(جاری ہے)

جو بھی ٹیم کامیاب ہوگی اس کے کوارٹرفائنل تک رسائی کے امکانات بڑھ جائیں گے ۔ انگلش ٹیم اس ورلڈکپ میں اپنی کمزور باؤلنگ کی وجہ سے مار کھا رہی ہے، گزشتہ روز سری لنکا کیخلاف تین سو سے زائد رنز بنائے لیکن باؤلرز ان کا دفاع نہ کرسکے ، انگلش ٹیم کی بیٹنگ بھی نیوزی لینڈ کیخلاف بری طرح ایکسپوز ہوچکی ہے جب ٹم ساؤتھی نے پوری ٹیم کو ڈیڑھ سو سے بھی کم رنز پر چلتا کردیا تھا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کیلئے 310 رنز کا ہدف دیا،جوروٹ کی 121رنز کی شاندارننگزبھی کسی کام نہ آئی،ای این بیل49اور جوزبٹلر39رنز بناکر نمایاں رہے، سری لنکا کی جانب سے لیستھ ملنگا، دلشان، ہیراتھ، تشارا پریرا، سرنگا لکمل اور میتھیوز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،سری لنکا نے مطلوبہ ہدف47.2اوورزمیں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، لاہیرو تھرمانے139 اور کمار سنگاکارا نے117رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،سری لنکا کے کمارسنگاکاراکو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔آئی سی سی ورلڈ کپ میں سری لنکا نے لاہیرو تھرمانے اور کمار سنگاکارا کی سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی،انگلش ٹیم کی کوارٹرفائنل تک رسائی کے امکانات معدوم،انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کیلئے 310 رنز کا ہدف دیا،جوروٹ کی 121رنز کی شاندارننگز،ای این بیل49اور جوزبٹلر39رنز بناکر نمایاں، سری لنکا کی جانب سے لیستھ ملنگا، دلشان، ہیراتھ، تشارا پریرا، سرنگا لکمل اور اینجلو میتھیوز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،سری لنکا نے مطلوبہ ہدف47.2اوورزمیں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، لاہیرو تھرمانے139 اور کمار سنگاکارا نے117رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،سری لنکا کے کمارسنگاکاراکو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔اتوارکونیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن کے ویسٹ پیک سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے جوئے روٹ کی شاندار بلے بازی کی بدولت سری لنکا کو جیت کیلئے 310 رنز کا ہدف دیا۔ انگلش اوپنرز نے 62 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا اور انگلینڈ کو پہلا نقصان معین علی کی صورت میں ہوا لیکن اس کے بعد گیرے بیلنس (6) اور این بیل (49) بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ کپتان این مورگن 27 جب کہ جیمز ٹیلر 25 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے جب کہ جوز بٹلر نے 39 رنز کی اننگ کھیلی۔ ایک طرف وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا لیکن دوسری جانب جوئے روٹ سری لنکن بولز کے سامنے ڈٹے رہے اور 121 رنز بنا کر رنگنا ہیراتھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز اسکور بورڈ پر سجائے۔ سری لنکا کی جانب سے لیستھ ملنگا، دلشان، ہیراتھ، تشارا پریرا، سرنگا لکمل اور اینجلو میتھیوز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کے 310 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف47.2اوورزمیں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ لاہیرو تھرمانے اور کمار سنگاکارا نے سنچریاں سکورکیں،دونوں نے بالترتیب139اور117رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سری لنکا کے واحدآؤٹ ہونے والے بلے تلکارتنے دلشان تھے جنہوں نے 44رنز بنائے اور معین علی کا شکاربن گئے۔سری لنکا کے کمارسنگاکاراکو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔دوسری جانب آج آرام کادن ہے۔گروپ بی کی ٹیمیں جنوبی افریقہ اور آئرلینڈکل کا اوول کینبرامیں مدمقابل ہوں گی ۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔4مارچ کو گروپ بی کی ٹیمیں پاکستان اور متحدہ عرب امارات میک لین پارک نیپیئرمیں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگاجو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

مزید مضامین :