چندر پال :ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز مکمل کرنیوالے نویں بلے باز

Chanderpaul 10000 Runs Milestone

مسائل میں گھری کیریبین ٹیم آ ج بھی چندرپال پر سب سے زیادہ انحصار کرتی ہے ٹیسٹ کرکٹ میں سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں اور ان کے ریکارڈز کامختصر جائزہ

پیر 7 مئی 2012

Chanderpaul 10000 Runs Milestone
سجاد حسین: ماضی کے مقابلے میں کرکٹ اب تیز ہوچکی ہے۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی بدولت کرکٹ کھیلنے کا انداز اور کرکٹرز کا مزاج یکسر بدل چکا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ٹیسٹ کرکٹ کی افادیت آج بھی اپنی جگہ قائم ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں آج بھی طویل دورانئیے کی کرکٹ کے زبردست حامی نظر آتے ہیں جبکہ وہ شائقین جنہیں ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے میں لطف میسر ہوتا ہے وہ ہردور کی طرح آج بھی ٹیسٹ کرکٹ سے وابستہ ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں جہاں نامور باؤلرز کی ایک طویل فہرست ہے ہیں اس فارمیٹ میں بلے بازوں نے بھی بے پناہ نام کمایا۔ سابق ویسٹ انڈین قائد شیونرائن چندرپال نے آسٹریلیا کیخلاف حالیہ ہوم سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں اپنے کیرئیر کے 140ویں ٹیسٹ میں 10ہزار رنز کا سنگل میل عبور کرکے ان عظیم بیٹسمینوں کی فہرست میں جگہ حاصل کرلی ہے جنہوں نے 10ہزار بنارکھے ہیں۔

(جاری ہے)

چندرپال اپنے کیرئیر میں 50.02کی اوسط سے 25سنچریاں اور 59نصف سنچریوں کی مدد سے 10ہزارمکمل کیے۔ چندرپال کا شمار ویسٹ انڈیز کے قابل اعتبار بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ چندر پال کو برائن لارا کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم میں سب سے قابل اعتبار بلے بازکی حیثیت حاصل ہے۔ چندرپال نے اپنے کیرئیر میں ویسٹ انڈیز کو کئی بڑے میچز میں کامیابی دلائی۔ ٹیسٹ کرکٹ کو چندرپال کے مزاج کے مطابق سمجھا جاتا ہے۔

ابتدائی بلے بازوں کے جلد پویلین لوٹ جانے کے بعد چندرپال وکٹ پر آکر نہ صرف حریف باؤلر زکا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں بلکہ وہ سکور بورڈ کو متحرک بھی رکھتے ہیں ۔ بلے بازی کے منفرد انداز کے باعث شہرت پانے والے شیونرائن نے 1994ء میں انگلستان کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ 18 سالہ کیریئر اور 50 رنز کا اوسط اْن کی عظمت کا غماز ہے۔ انہیں ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ یعنی 140 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چندر پال سے قبل صرف 9 بلے بازوں کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے جنہوں نے 10ہزار کا سنگل میل عبورکیا ہے۔اس فہرست لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکرنمایاں ہیں جن کے رنز کی تعداد 15470 ہے جبکہ چند ہی روز قبل آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ بھارت کے راہول ڈریوڈ کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر براجمان ہوئے ہیں۔ قارئین کی دلچسپی کے لیے 10 ہزار رنز بنانے والے تمام بلے بازوں کا مختصر اعداد و شمار پیش کیا جار ہا ہے۔

بھارتی سٹار بلے باز سچن ٹنڈولکر 188ٹیسٹ میچز کھیل کر 15470رنز کے ساتھ سب سے آ گے ہیں ۔دوسرے نمبر پر سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ موجود ہیں ۔ پونٹنگ نے 165 میچز میں13346بنا رکھے ہیں ۔ تیسرے نمبر پر بھارت کے راہول ڈریوڈ وہیں، ڈریوڈ نے 164 ٹیسٹ مقابلوں میں13288رنز سکور کیے۔جنوبی افریقی آل راؤنڈر جیک کیلس نے 152ٹیسٹ مقابلوں میں 12379 رنز سکور کیے۔

سابق ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا نے 131ٹیسٹ میچز میں 11953 رنز بنا کر اس فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔چھٹے نمبر پر سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈ ر ہیں۔ ایلن بارڈر نے 156مقابلوں میں11174رنز بنارکھے ہیں۔ایک اور سابق آسٹریلوی کپتان سٹیووا 168ٹیسٹ میچز میں 10927رنز کے ساتھ اس فہرست میں ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔سری لنکن کپتان مہیلا جے وردنے 130ٹیسٹ میچز میں 10440کے ساتھ آٹھویں نمبر پرموجود ہیں جبکہ چند ر پال نے حال ہی میں 140ویں ٹیسٹ میچ میں 10ہزار رنز مکمل کرکے اس فہرست میں نویں نمبر پر جگہ حاصل کی۔

مزید مضامین :