روایتی حریف آسٹریلیا نیوزی لینڈ آج آکلینڈ میں آمنے سامنے

Riwayti Hareef Australia New Zealand Aaj Aamne Saamne

آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کی سرزمین پر سخت چیلنج کا سامنا، دلچسپ مقابلہ متوقع

Ejaz Wasim Bakhri اعجاز وسیم باکھری ہفتہ 28 فروری 2015

Riwayti Hareef Australia New Zealand Aaj Aamne Saamne

ایک کہاوت ہے کہ اچھے پڑوسی اچھے دوست ہوتے ہیں لیکن آج ہفتہ کے روز نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں یہ کہاوت ایک دن کیلئے تاریخ سے غائب کردی گئی ہے۔ کرکٹ کے میدان میں عموماً کھیل کھیلا جاتا ہے لیکن پاکستان اور بھارت کے مقابلے کی طرح آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ کے دوران کھیل نہیں بلکہ کھیل کے میدان میں جنگ لڑی جارہی ہوتی ہے۔ ورلڈکپ 2015ء کی میزبانی مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو سونپی ہے اور دونوں ٹیمیں ایک ہی پول میں شامل ہیں۔ آج آسٹریلوی ٹیم اپنا پول میچ کھیلنے نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں میدان میں اتر رہی ہے ۔ نیوزی لینڈ میں اس میچ کا شدت سے انتظار کیا جارہا تھا کیونکہ کیویز شائقین ایک عرصے سے منتظرتھے کہ آسٹریلوی ٹیم ان کی سرزمین پر آئے۔ آسٹریلوی ٹیم آج نیوزی لینڈ کیخلاف اس کی سرزمین پر مدمقابل ہوگی اور یہ میچ دیکھنے کے لائق ہوگا۔

(جاری ہے)

آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں شاید گراؤنڈ میں ایک دوسرے کا احترام صرف اس لیے کریں گی کیونکہ آئی سی سی نے دوران میچ گھورنے لڑائی جھگڑے پر سختی سے پابندی عائد کررکھی تھی ورنہ مچل جانسن سے جھگڑالو سے امن پسند کھلاڑی کے طور پر کھیلنے کی توقع نہیں رکھی جاسکتی۔ نیوزی لینڈ شائقین گراؤنڈ کے باہر بیٹھ کر آسٹریلوی پلیئرز کی خوب بے عزتی کرنے کی کوشش کرینگے کیونکہ 92ء کے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ ٹیم جب آسٹریلیا کھیلنے گئی تو ان کے کھلاڑیوں کا باؤنڈری پر کھڑا ہونا محال کردیا گیا تھا اور شاید یہی وجہ ہے کہ نیوزی لینڈ کے شائقین کئی برسوں سے آج کے دن کا انتظار کررہے تھے۔آج کے میچ میں ہار جیت سے دونوں ٹیموں کوکوئی خاص فرق نہیں پڑے گا تاہم باہمی کرکٹ مقابلوں میں اس میچ کو تاریخی اہمیت ضرور ملے گی کیونکہ یہ میچ اگر نیوزی لینڈ جیت گیا تو وہ بدلہ چکانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔گروپ اے میں آسٹریلیااور نیوزی لینڈآج ایڈن پارک آکلینڈمیں مدمقابل ہوں گے۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔دوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں بھارت اور متحدہ عرب امارات واکاگراؤنڈپرتھ میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11بجے شروع ہوگاجو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ بھارتی ٹیم ورلڈکپ اب تک دو میچز میں کامیابی کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر پہلے نمبر پرموجود ہے اور آج کے میچ میں بھی بھارت کی یواے ای کیخلاف کامیابی کے واضح امکانات ہیں۔ آج کے میچ میں یواے ای ٹیم سے قدرے بہتر کھیل کی توقع ہے کیونکہ بھارت کیخلاف کھیلنے والی یواے ای ٹیم میں بیشتر کھلاڑیوں پاکستانی سے تعلق رکھتے ہیں اور ان سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ شائقین کی اس میچ میں دلچسپی شاید نہ ہونے کی برابر ہوگی تاہم آج کا بڑا میچ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائیگا۔ 


مزید مضامین :