ومبلڈن 2016ء اینڈ ی وسرینا نے جیت لیا

Wimbledon 2016 Andy Murray Or Serena Ne Jeet Liya

27جون2016ء کو پہلے ہی دِن پہلا اَپ سیٹ سابق عالمی نمبر 1 خاتون کھلاڑی اینا آئیوانوک کی شکست کی صورت میں سامنے آیا ۔اُنھیں روس کی عالمی223ایکا ٹرینا الیگز ینڈر وا نے کسی دِقت کے بغیر 2-6،5-7سے آؤٹ کلاس کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔ خواتین کے ہی ابتدائی مقابلوں میں ایک اَپ سیٹ اور اُس وقت ہو گیا جب دوسرے راؤنڈ میں 2016ء کی فرنچ اوپن کی فاتح سیڈ 2 موگوروزا سلواکیہ کی جانا سیپی لووا سے اسٹیریٹ سیٹ میں3-6 ، 2-6 سے شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

Arif Jameel عارف‌جمیل منگل 12 جولائی 2016

Wimbledon 2016 Andy Murray Or Serena Ne Jeet Liya
ٹورنامنٹ کے چند اہم واقعات: 27جون2016ء کو پہلے ہی دِن پہلا اَپ سیٹ سابق عالمی نمبر 1 خاتون کھلاڑی اینا آئیوانوک کی شکست کی صورت میں سامنے آیا ۔اُنھیں روس کی عالمی223ایکا ٹرینا الیگز ینڈر وا نے کسی دِقت کے بغیر 2-6،5-7سے آؤٹ کلاس کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔ خواتین کے ہی ابتدائی مقابلوں میں ایک اَپ سیٹ اور اُس وقت ہو گیا جب دوسرے راؤنڈ میں 2016ء کی فرنچ اوپن کی فاتح سیڈ 2 موگوروزا سلواکیہ کی جانا سیپی لووا سے اسٹیریٹ سیٹ میں3-6 ، 2-6 سے شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

مردوں کے تیسر ے راؤنڈ میں امریکہ کے سام کوئری نے ومبلڈن کے دفاعی چیمپئین اور2016ء کے فرنچ اوپن کے فاتح سربیا کے ڈی چوکووچ کو 4سیٹوں کے ایک سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا جو ٹورنامنٹ کا بہت بڑا اَپ سیٹ تھا۔

(جاری ہے)

ومبلڈن ٹورنامنٹ میں سرینا ولیم کو اُس کے راؤنڈ کے مقابلے میں اُس وقت 10000 $ (ڈالر( جرمانہ کیا گیا جب وہ کرسٹینا مکھیل کو شکست دے کر ریفری کے پاس آکر اپنی کرسی پر بیٹھی اور ریکٹ کو زور زور سے تین چار دفعہ کورٹ گراس پر مار کر پیچھے کی طرف پھینک دیا۔

شاید اُسکو پہلا سیٹ ہارنے کا دُکھ تھا حالانکہ بعد کے دونوں سیٹ وہ 2-6،4-6سے جیتی تھی۔ دِلچسپ یہ ہے کہ بس یہی ایک سیٹ وہ فائنل میں کامیابی تک پورے ٹورنامنٹ میں ہاری۔ سربیا کے وکٹر ترویکی کو بھی اپنے مخالف البرٹ ریموس وائیولس کو میچ پوائنٹ پر کڑکا لگانے کی وجہ سے 10000 $ (ڈالر( جرمانہ کیا گیا اور وہ مقابلہ بھی ہار گیا۔حالانکہ وہ بہت چیخا چلایا کہ وہ نیا ہے اور اصولوں سے کچھ ناواقف بھی۔

برٹش کے جزیرہ ِگرنزی کی ہیتھر واٹسن کا پہلے راؤنڈ میں مقابلہ جرمنی کی انیکا بیک سے ہوا تو پہلا سیٹ تو واٹسن جیت گئی لیکن دوسرے میں 6-0سے شکست ہونے کے بعد جب تیسرے سیٹ میں دونوں میں ایک زبردست مقابلہ ہوا تو ایک لمبے ترین سیٹ کے بعد 12-10پر انیکا بیک جیت گئی۔ ہیتھر واٹسن کو اتنا افسوس ہوا کہ اُس نے اس زور سے ریکٹ کورٹ گراس پر مارا کہ انتظامیہ نے اُسکو ومبلڈن کی تاریخ کا دوسرا بڑا جرمانہ12000 $ (ڈالر( کر دیا ۔

دو سال پہلے ومبلڈن کی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ 20000 $(ڈالر( اٹلی کے تیز مزاج فابیو فوگنینی کو ریفری پر لعنت ملامت کرنے پر اور مخالف پر بے ہودہ آوازیں لگانے پر کیا گیا تھا۔ مردوں مین ٹورنامنٹ کا سب سے اہم کھلاڑی ماضی کا نمبر1اور موجودہ سال کاسیڈ نمبر3 راجر فیڈرر ہی تھا جو 2012ء تک 7دفعہ ومبلڈن ٹائٹل جیت کر 2ماضی کے کھلاڑیوں کی صف میں برابر پر کھڑا تھا۔

2014ء اور 2015ء میں وہ بالترتیب ومبلڈن کے فائنل میں پہنچا چکا تھا لیکن دونوں دفعہ چوکووچ کے ہاتھوں شکست کھانے کے باعث نیا ریکارڈ نہیں بنا سکاتھا۔اس دفعہ سیمی فائنل میں ہی بازی ہار گیا۔ پاکستان کے ٹینس کے مشہور کھلاڑی اعصام الحق نے 11ویں دفعہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔مردوں کے ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں اپنے برازیلین ساتھی کھلاڑی کے ساتھ شکست کے بعد باہر۔

لیکن میکسڈ ڈبلز میں اپنی قازقستان کی ساتھی کھلاڑی یارو سلاوا شیوادیواکے ساتھ کواٹر فائنل میں کامیابی حاصل کر کے ومبلڈن میکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں اپنا نام لکھوا لیا۔ خواتین سنگلز : ومبلڈ ن ٹینس 2016ء میں جہاں خواتین کے راؤنڈ کے مقابلے جہاں اپنی انتہائی دلچسپ اور اَپ سیٹ و جرمانوں کے ساتھ دیکھنے کے قابل تھے وہاں ٹینس کے شائقین کو امریکہ کی ولیمز سسٹرز کا ایک دفعہ پھر بہترین کھیل دیکھنے کو ملاِ۔

بلکہ و ہ چھائی رہیں۔کواٹر فائنلز کے مرحلے میں سرینا ولیم نے روس کی پاولو یوچنکووا کو شکست دی اور اُسکی 8نمبر سیڈ 36 سالہ بڑی بہن وینس ولیم جو پانچ دفعہ ومبلڈن کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے نے کواٹر فائنل میں قازقستان کی یاروسلاواشویڈوواکو ہارا کر سیمی فائنل میں قدم رکھا۔1994ء میں مارٹینا نیوراٹیلوا کے بعد کسی میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی معمر ترین کھلاڑی بھی بن گئی ۔

باقی دو کواٹر فائنلز میں میں سلوواکیہ کی ڈومینیکاکیبولکووا کو روس کی ایلینا وسنیناسے شکست ہوئی اور جرمن کی 4سیڈ انجلیک کربر نے رومانیہ کی 5سیڈ سیمونا ہالپ کو سخت مقابلے کے بعد ہارا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی اور اب مقابلہ تھا دونوں کا ولیمز سسٹرز کے ساتھ۔ خواتین کے سیمی فائنلز: سرینا ولیم کو تو اپنے مد ِمقابل ایلینا وسنینا کو شکست دینے میں40منٹ بھی نہیں لگے اور 2-6، 0-6سے آسانی سے کامیابی حاصل کر لی۔

بلکہ بعدازاں اُس نے ٹویٹ کیا کہ خواتین کو بھی مرد کھلاڑیوں کے برابر رقم کی ادائیگی کرنی چاہیئے جس پر تنقید کی گئی۔ بہر حال وہ تو کامیاب ہو گئی لیکن وینس ولیم جرمن انجلیک کربر سے 6-4,6-4سے ہار کر ایک دفعہ پھر فائنل کے کھیلنے کی خواہش پوری نہ کر سکی۔ سرینا ولیم نے کمال دکھا دیا:فائنل: 9 ِ جولائی2016ء کو خواتین کے ومبلڈن ٹینس کے مقابلے کیلئے میدان سجا تو شائقین کی نظریں سرینا ولیم کی اُس کامیابی کی طرف تھی جسکے لیئے وہ2016ء کے پہلے دو گرینڈ سلام کے فائنلز میں شکست کھا چکی تھی اور اُن میں سے بھی پہلے یعنی اَسٹریلین اوپن میں شکست دینے والی جرمنی کی4 سیڈ انجلیک کربر فائنل میں اُسکی مد ِمقابل تھی۔

مقابلہ آغاز میں ہی زبردست ہو گیا اور ایک موقعہ پر 4-4 ،5-5پردو نوں برابر تھیں کہ اگلے ہی لمحے سرینا ولیم نے شاید اپنی زندگی بھر کا تجربہ لگا کر 5-7سے پہلا سیٹ اپنے حق میں کر لیا جس پر وہ خوشی سے چلائی بھی اور پھر اگلا سیٹ تھا مقابلے والا لیکن سرینا ولیم جیت کی خواہش لیکر آئی تھی اور3-6 سے کربر کو ہارا کر اُس میں حقیقت کا رنگ بھر دیا۔پھر ریکٹ اُچھالتے ہوئے کورٹ میں ہی لیٹ گئی کیونکہ اُس نے یہ فائنل بھی جیتا اور ایک بہت بڑا ریکارڈ جو جرمن ٹینس کھلاڑی سٹیفی گراف نے 22گرینڈ سلام جیت کر بنایا تھا بھی برابر کر دیا ہے ۔

سرینا کا کمال یہ رہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں تما م مقابلوں میں صرف ایک سیٹ میں شکست کھائی گو کہ باقی دو سیٹ جیت لیئے اور دلچسپ یہ کہ جرمانہ بھی اُس ہی میں ہوا۔ سرینا ولیم نے پہلے ومبلڈن کے تیسرے راؤنڈ میں انیکا بیک کو شکست دے کر گرینڈ سلامز میں 300 میچ جیت کر ایک اور اعزاز حاصل کر لیا تھا۔ پھر ومبلڈن کا فائنل جیت کر 304 میچوں میں کامیابی کے بعد اگلا قدم 306 میچوں کے اُس ریکارڈ توڑنے کی طرف بڑھا دیا ہے جو امریکہ کی نیورا ٹیلووا نے قائم کیا تھا اور اگلا گرینڈسلام ہے یو ایس اوپن2016ء ۔

خواتین کا ڈبلز : سرینا ولیم کو ابھی پانچ گھنٹے بھی نہ گزرے تھے کہ اُس نے اپنی بہن وینس ولیم کے ساتھ مل کر خواتین کے ومبلڈن ٹینس ڈبلز کے فائنل مقابلے میں بھی اپنے مد ِمقابل یاروسلاواشویڈووااور ٹیمی بابوس کو 3-6،4-6سے شکست دے 14ویں دفعہ گرینڈسلام اور6ویں دفعہ خواتین کا ومبلڈن ڈبلز جیت کر ستاروں کو چُھو لیا ۔ مردوں کے سنگلز : ومبلڈ ن ٹینس 2016ء میں مردوں کے راؤنڈ کے مقابلے اپنی جگہ دلچسپ تھے۔

کیونکہ دفاعی چیمپئین سیڈنمبر1 سربیا کے چوکووچ راؤنڈ کے میچ میں ہی شکست کھا چکے تھے ۔رافیل نڈال انجیری کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں حصہ ہی نہیں لے رہے تھے۔ لہذا اب نظریں تھیں 17گرینڈسلام جیتنے والے سیڈ نمبر3 سوئیز لینڈ کے ر اجر فیڈرر اورسیڈ نمبر2 برٹش کے اینڈی مرے پر۔ جو شائقین کوبہترین کھیل دکھاتے ہوئے کواٹر فائنلز میں پہنچ گئے۔ جہاں راجرفیڈرر نے کروشیا کے مارین سیلیک کو 5سیٹوں کے مقابلے میں آخری تین سیٹوں میں ہارا کر سیمی فائنل میں 11 ویں دفعہ رسائی حاصل کر لی۔

جبکہ اینڈی مرے بھی فرانس کے جے۔ٹسونگا کے خلاف ایک سخت مقابلے کے بعد کامیاب ہوا۔ 5سیٹ میں سے پہلے دو کے بعد آخری سیٹ جیتا۔ دو کواٹر فائنل جو باقی ہوئے اُن میں کینیڈا کے مائیلوس رائیونویچ نے امریکہ کے سام کوئری کو ہرایا او ر چیک ری پبلک کے ٹامس بردیچ فرانس کے لوکاس پوی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں اینڈی مرے کے مقابل آگیا۔ مردوں کے سیمی فائنلز: اینڈی مرے نے تو اپنے حریف چیک ری پبلک کے ٹامس بردیچ کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6،3-6،3-6سے شکست دے دی لیکن8ویں دفعہ ومبلڈن جیت کر نیا ریکارڈ بنانے کا خواہش مند 34سالہ راجر فیڈرر ومبلڈن کے سیمی فائنل میں کینیڈا کے مائیلوس رائیونویچ سے شکست کھا گیا۔

اُس نے پہلا اور آخری دو سیٹ جیت کر ایک بڑے کھلاڑی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ وجہ اُس کے بہترین کوچز میں سے ایک سابقہ ومبلڈن چیمپئین جان میکنروتھا۔ جبکہ راجر فیڈرر ومبلڈن کے سیمی فائنل میں10دفعہ کامیاب ہوچکے تھے اور یہ پہلی دفعہ شکست تھی۔جس پر اُس نے اپنے انٹریو میں انتہائی دُکھ کا اظہار کیا۔ اینڈی مرے برٹش کا ٹینس ہیرو:فائنل: 10ِ جولائی2016ء کوبرٹش کے29سالہ اینڈی مرے کے مقابل فائنل میں کینیڈا کا 25سالہ مائیلوس رائیونویچ تھا اور سامنے بیٹھے ہوئے شائقین میں شامل تھے وزیرِاعظم انگلینڈ ڈیوڈ کیمرون،شہزادہ ولیم اور اُسکی بیوی شہزادی کیٹ میڈلٹن۔

پہلا سیٹ تو اینڈی مرے نے بہترین کھیل کے ساتھ 4-6سے جیت لیا لیکن دوسرے سیٹ میں مائیلوس نے سخت مقابلہ کر کے میچ میں دِلچسپی پیدا کر دی جسکی وجہ ایک لمبا سیٹ کھیلا گیا اور اینڈی مرے نے اپنے تجربے سے 6-7سے کامیابی حاصل کرلی۔ جبکہ تیسرے سیٹ میں بھی ایک زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا لیکن مائیلوس ہار گیا اور اینڈی مرے نے وہ سیٹ بھی6-7سے جیت کر دوسری دفعہ ومبلڈن ٹائٹل حاصل کر لیا۔

کہاں 77سال بعد 2013 ء میں اینڈی مرے نے اپنے ملک کیلئے کامیابی حاصل کی تھی اور کہاں پھر صرف 3سال بعد ہی اُس نے ایک دفعہ پھر اپنے ملک کا جھنڈا لہرا دیا۔جس کے بعد وہ برٹش کا ٹینس ہیرو بن گیا۔ 2گھنٹے47منٹ جاری رہنے والے اس میچ کے بعد اینڈی مرے نے ٹرافی وصول کی اور بعدازاں شہزادہ ولیم اور اُسکی بیوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے اُس سے مل کر مبارک باد دی۔

مردوں کا ڈبلز : مردوں کے ومبلڈن ٹینس ڈبلز کے فائنل مقابلے میں پی ۔ہربرٹ اور این۔ماہوٹ نے اپنے مد ِمقابل جی بنتو اور ای ۔راجر واسلین کو 4-6، 6-7 ،3-6 سے شکست دے کر مردوں کا ومبلڈن ڈبلز جیت لیا۔ میکسڈ ڈبلز کا فائنل: فرح اور گرو ئنفلڈو بمقابلہ وی کونٹنن اورواٹسن تھا ۔ مقابلہ زبردست ہوا لیکن کامیابی وی کونٹنن اورواٹسن کو ہوئی6-7،4-6سے۔

مزید مضامین :