ریسلرڈینیل برائن،یس،یس

Wrestler Deniel Bryan

ڈینیل برائن کا Yes لکھی ٹی شرٹ پہن․ کر Yes ، یس،یس کا نعرہ لگاتے ہوئے رِنگ میں داخل ہو نا اور شائقین کا بھی اپنے سُپر سٹار ریسلر کے ساتھYes،یس ،یس کی آوازیں لگا کر وہاں کے ماحول میں ایک خوبصورت گونج پیدا کرنا ،شائقین کو اُس وقت اُداس کر گیاجب 8ِ فروری2016ء اُنکے ہیرو اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر ڈینیل برائن عام پینٹ شرٹ پہنے رِنگ میں کھڑے اعلان کر رہے تھے ک

Arif Jameel عارف‌جمیل منگل 24 مئی 2016

Wrestler Deniel Bryan

عارف جمیل
ڈینیل برائن کا Yes لکھی ٹی شرٹ پہن․ کر Yes ، یس،یس کا نعرہ لگاتے ہوئے رِنگ میں داخل ہو نا اور شائقین کا بھی اپنے سُپر سٹار ریسلر کے ساتھYes،یس ،یس کی آوازیں لگا کر وہاں کے ماحول میں ایک خوبصورت گونج پیدا کرنا ،شائقین کو اُس وقت اُداس کر گیاجب 8ِ فروری2016ء اُنکے ہیرو اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر ڈینیل برائن عام پینٹ شرٹ پہنے رِنگ میں کھڑے اعلان کر رہے تھے کہ وہ ہر قسم کی ریسلنگ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر رہے ہیں۔ا ُنھوں نے کہا کہ وہ جلد اسکی وجوہات سب کے سامنے لیکر آئیں گے۔
برائن لائیڈ ڈینیلسن اصل نام، رِنگ کا نام ڈینیل برائن 22ِمئی 1981ء کو ایبرڈین،واشنگٹن میں پیدا ہوئے۔والد ڈونلڈڈینیلسن لکڑی پر کشیدہ کاری کے ماہر تھے اور والدہ ڈارلین جان تھراپیسٹ کے پیشے سے منسلک۔

(جاری ہے)

پیدائش کے وقت ڈینیل کا وزن 10پاؤنڈ سے زیادہ تھا۔لہذا اُنکی والدہ کے مطابق وہ ایک صحت مند بچہ تھے لیکن خاموش طبعیت اور کچھ ڈرے ہوئے۔ اُنکا ایک بھائی اور تین بہنیں ہیں جن میں سے اُنکی بڑی بہن بیلا سونے اپنے بھائی کا خیال بھی رکھا اور اُنکی مستقبل کی تربیت و فیصلوں میں اہم کردار بھی ادا کیا ۔کیونکہ جب وہ جوان ہوئے تو اُنکی والدہ نے طلاق حاصل کر لی تھی۔
ڈینیل برائن نے ایبرڈین وئیدر میکس ہائی اسکول میں تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی نمایاں حصہ لیا ۔خصوصاً فُٹ بال کے کھیل میں لیکن اُنکی یادوں کے مطابق ٹیچر ز کی وجہ سے اُنکو بعض دفعہ اپنا رویہ اپنی طبعیت کے مطابق بدلنا پڑتا تھا۔گو کہ یہ اُنکے لیئے مشکل تھا لیکن شاید یہی رحجان اُنھیں ایسے کھیل کی طرف لے آیا جسکی باقاعدہ تربیت کا آغاز اُنھوں نے1999ء میں ہائی اسکول مکمل کرنے کے بعد ڈین مالینکو کے ریسلنگ اسکول سے کیا۔
ڈینیل برائن کا اگلا قدم تھا ٹیکساس ریسلنگ اکیڈمی) ٹی ڈبلیو اے( کی طرف جہاں اُنھوں نے مشہور ِزمانہ ریسلر زشون مائیکل،روڈی گونزیلا سے ریسلنگ میں مہارت حاصل کی اور داؤ سیکھے۔بعدازا ں ولیم ریگل ،ٹریسی سمدرزاور جاپانی ریسلر ماساتو تناکا سے بھی اپنے اس کھیل میں نکھار کیلئے گُر سیکھے۔
5 فُٹ 8 انچ قداور190پاؤند (86کلوگرام( وزن کے مالک ڈینیل برائن نے21ِ مارچ2000 ء میں ٹی ڈبلیو اے ٹیگ ٹیم چیمئین شپ میں اپنے ساتھی سپنکی کیساتھ ریسلنگ مقابلے میں کامیابی حاصل کر کے پہلا بڑا اعزاز جیتا اور اب تھے وہ ڈبلیو ڈبلیو ایف میں۔ اُنھوں نے باقاعدہ طور پر اس کھیل کو پیشے کے طور پر اختیار کر نے کا فیصلہ کر لیا ہو اتھا۔لہذاجلد ہی اپنی طاقت کا بہترین مظاہرہ کر کے کامیابی کے زینے چڑھنے شروع کر دیئے ۔
اُنھیںآ غاز میں کچھ ناکامیوں کا بھی سامنا رہا جن میں سے ریسلر جان سینا سے ایک مقابلے میں شکست بھی شامل ہے۔بہرحال اُس دور میں ڈبلیو ڈبلیو ایف سے الگ ہوکر امریکہ کے مختلف اداروں اور پھر جاپان میں بھی جاکر ریسلنگ کے مقابلوں میں بھر پور حصہ لیا ۔ اُس دوران اُنھوں نے" امریکن ڈریگن" کے رِنگ کے نام سے شہرت بھی حاصل کر لی۔
2002ء میں انفرادی سطح پر ریسلنگ کے ادارے رِنگ آف آنرز) اَر او ایچ( کا قیام عمل میں آیا تو ڈینیل برائن اُس ادارے کے پہلے اور اہم ریسلر کے طور پر سامنے آئے اور اُس نئے ادارے کی مشہوری کیلئے بڑھ چڑھ کر کام بھی کیا۔ وہاں 2004ء میں سالانہ سروائیول آف دی فٹسٹ ایونٹ کے پہلے چیمپئین بنے اور اُنھوں نے بعد میں اَر او ایچ ورلڈ چیمپئین شپ بھی جیتی۔ اسطرح وہ سی ایم پنک اور سیتھ رولنز کے بعد تیسرے ریسلر ہیں جنہوں ڈبلیو ڈبلیو ای اور اَر او ایچ کے دونوں بڑے ورلڈ ٹائٹلزجیتے ہیں۔
ڈینیل برائن نے2009ء تک اُس ادارے سے وابستہ رہنے کے بعد ایک دفعہ پھر ڈبلیو ڈبلیو ای میں شمولیت اختیار کر لی۔ ابھی کامیابی نے قدم چومے ہی تھے کہ بڑے مقابلوں کے دوران اُنکے رویئے کو پُرتشدد سمجھتے ہوئے ادارے سے الگ کر دیا گیا۔لیکن اُنکی شہرت پر اُنھیں دوسرے ریسلنگ کے اداروں کی طرف سے مقابلوں کی دعوت دی گئی۔اسی دوران وہ دوبارہ ڈبلیو ڈبلیو ای سے منسلک ہوگئے اور اب شروع ہوا اُنکے خوابوں کے پورے ہونے کا وہ دور جسکا ذکر اُنھوں نے اپنی کتاب شائع2015ء کے ٹائٹل پر کیا ہے " ناممکن سفر اہم ایونٹ رسل مینیا تک"۔کتاب کا نام Yesہی ہے۔
رائل رمبل 2012ء کے انفرادی ایونٹ "سٹیج کیج " میں ڈینیل برائن بمقابلہ بگ شو بمقابلہ مارک ہنری ہوا۔اُس انتہائی زبردست و یادگار مقابلے کے آخر میں مارک ہنری رِنگ میں گر ا پڑا تھا اور بِگ شو کوشش کررہا تھا کہ ڈینیل برائن کہیں پنجرے سے پہلے باہر نکل کرجیت نہ جائے۔ اس دوران ہاتھا پائی میں موقعہ پا کر ڈینیل پنجرے کے جنگلے کے اُوپر چڑھ کر چھلانگ لگانے ہی والا تھا کہ بِگ شو نے بھی جنگلے کے اُوپر چڑھ کر اُسکو گردن سے پکڑ لیا۔ ڈینیل باہر کی طرف لٹک کر اپنے آپ کو چُھڑانے کی کوشش میں کامیاب ہوا تو بِگ شو نے اُسکو بازو سے پکڑ لیا ۔جسکی وجہ سے وہ پنجرے کے باہر کی طرف لٹک گیا اور ایک جھٹکے سے چھڑا کر نیچے گر کر پنجرے سے پہلے باہر نکلنے پر ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین کا ٹائٹل اپنے پاس برقرار رکھا۔
سمر سلام2013ء میں ڈینیل برائن نے آخر کار دُنیا کے بڑے ریسلر جان سینا کو بھی چِت کر دیا۔ بلکہ شکست کے بعد جان سینا خود حیران تھا کہ یہ کیسے ہو گیا ہے؟ اب تھا اُنکا خواب رسل مینیا میں کامیابی کیونکہ بڑے ریسلرز اُن کو کچھ خاص اہمیت نہیں دیتے تھے لیکن وہ اپنی دُھن کے پکے نکلے اور ایک عام نوعیت کے ریسلر سے ایسے پسندیدہ سُپر سٹار ریسلر بن گئے تھے کہ مقابلے کے دوران شائقین بڑے ریسلر کی بجائے اُنکو زیادہ ترجیع و داد دیتے۔یہی حوصلہ مندی اُنکو اُس مقام پر لے آئی کہ اُنکا ڈبلیو ڈبلیو ای رسل مینیا 30میں بھی شرکت کا نہ کہ صرف خواب پورا ہو گیابلکہ ٹائٹل بھی حاصل کر لیا۔
34سالہ ڈینیل برائن نے جو مقام حاصل کیا وہ اُنکے قد کاٹھ سے زیادہ رہا ۔وجہ لگن و محنت۔یہی خوبی اُنکو خبروں کی ہیڈ لائنز پر رکھتی تھی چاہے سمر سلام کا مقابلہ ہو یا رسل مینیا 30 وغیرہ۔ اُنھوں نے بہت سی کامیابیاں سمیٹیں اور بہت سے اعزازت بھی جیتے جن میں جند بڑے اعز ازت قابل ِذکر ہیں:
ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین شپ ایک بار
 ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین شپ تین بار
یونائٹیڈ اسٹیٹس چیمپئین شپ ایک بار
 ڈبلیو ڈبلیو ایف ٹیگ چیمپئین شپ ساتھ مشہور ِزمانہ ریسلر کین ایک بار
 انٹرکونٹی نینٹل چیمپئین شپ ایک بار
سمیک ڈاؤن منی اِن دی بنک ایک بار
26واں ٹریپل کراؤن چیمئین
 15 واں گرینڈ سلام چیمئین
اپنے مشہور داؤ بھاگتے ہوئے مخالف کے پیٹ میں گُھٹنا مارنے پر 2013کا سلمی ایوارڈ
چار رِنگ کے نام ڈینیل برائن امریکن ڈریگن،،ڈینیل برائٹ اور برائن ڈینیلسن سے مشہور ہونے والے اس ریسلر نے ڈبلیو ڈبلیو ای،اَر او ایچ اورجاپان ریسلنگ کے مقابلوں میں کُل 11 چیمپئین شپ جیتی ہیں جن5 بڑے ٹائٹل بھی شامل ہیں۔
ڈینیل برائن کی ریٹائر منٹ کی خبر نے اُنکے چاہنے والوں میں یہ تجس پیدا کر دیا تھا کہ اس عمر میں جبکہ کامیابیاں سمیٹ رہے تھے اچانک ایسی کیا وجہ یا بیماری ہے جسکی وجہ سے اُنھوں نے یہ فیصلہ کیا۔زیادہ تر کے مطابق گزشتہ سال اُنھیں سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے ریسلنگ سے الگ رکھا گیا تھا ۔
اصل میں2014ء میں ہونے والے رسل مینیا30 میں رینڈی اور ڈیو بیٹسٹا کو ہارانے کے بعد اُنھیں گردن کی سرجری کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ کیونکہ مقابلے دوران جب اپنے دونوں حریفوں کو مسلسل مزائل ڈروپ ککزمار رہا تھا توکہ مخالفکے جوابی حملوں میں گردن میں تکلیف ہو گئی ۔ اُنھیں گردن میں تکلیف کی وجہ سے اسٹریچر پر ڈال کر باہر لے کر جا یا جارہا تھا کہ وہ دوبارہ اُٹھ کر بھاگتے ہوئے رِنگ کے اندر آگئے اور ڈیو بیٹسٹا کو نیچے گرا کے مقابلہ جیت لیا۔ گو کہ اُس ہی رسل مینیا میں ڈینیل برائن نے ایک مقابلے میں ٹریپل ایچ کوبھی آخر میں ہوا میں اُٹھ کر کک مار کے شکست دی تو ہر طرف نعرے تھےYes،یس ،یس
لہذاگزشتہ 2سال سے مختلف انجری کے شکار ڈینیل برائن کے متعلق آخری معلومات جو سامنے آئی ہیں ۔اُس میں سر کی چوٹ کی وجہ سے دماغ میں شدید نوعیت کے جھٹکے محسوس ہو تے ہیں ۔جسکی وجہ سے اُنھیں تکلیف دے کے دورے پڑتے ہیں۔ ڈاکٹرز اُمید رکھتے ہیں کہ
 ڈینیل برائن کی بیماری کی مکمل تشخیص کر کے اُنکا علاج کیا جائے گا جس سے وہ جلد ہی صحت یاب ہو جائیں گے۔بہرحال اس کے علاوہ اصل حقیقت کیا ہے اس پر سے بھی پردہ جلد اُٹھ جائے گا۔
ڈینیل برائن نے ڈبلیو ڈبلیو ای کی خاتون ریسلر بری بیلا سے تین سال دوستی رہنے کے بعد2014ء میں شادی کر لی تھی۔ 2011ء میں بری بیلا نے بھی ڈبلیو ڈبلیو ای دِیواس چیمئین شپ کا اعزاز ایواء ٹورس سے حاصل کر لیا تھا۔ابھی اپنے خاوند کی ریٹائر منٹ پر اُنھوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے گو کہ یہ ایک دلخراش فیصلہ ہے لیکن وہ یہی بہتر سمجھتی ہیں کہ اُنکو اپنے خاوند کا ساتھ دیتے ہوئے اُنکا خیال رکھنا ہے۔

مزید مضامین :