ایکسٹریم رولز 2016ء( ڈبلیو ڈبلیو ای )

Wwe Extreme Rules 2016

ڈبلیو ڈبلیو ای اکیسٹریم رولز 2016ء کا ایونٹ بھی ریسلنگ ادارے کا اہم ایونٹ رہا۔ بیلٹ کا دفاع بھی تھا اور جیت کا جنون بھی۔ شائقین نے آوازیں بھی لگائیں اور بڑے ریسلرز کی آمد اور داؤ لگانے کی کوششوں کو بھی سراہا۔ستھ رولنگ کی آمد شائقین کیلئے حیران کُن تھی۔

Arif Jameel عارف‌جمیل بدھ 25 مئی 2016

Wwe Extreme Rules 2016

ڈبلیو ڈبلیو ای اکیسٹریم رولز 2016ء کا ایونٹ بھی ریسلنگ ادارے کا اہم ایونٹ رہا۔ بیلٹ کا دفاع بھی تھا اور جیت کا جنون بھی۔ شائقین نے آوازیں بھی لگائیں اور بڑے ریسلرز کی آمد اور داؤ لگانے کی کوششوں کو بھی سراہا۔ستھ رولنگ کی آمد شائقین کیلئے حیران کُن تھی۔
2005ء میں شروع ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ وَن نائٹ اسٹینڈ کا جب آخری ایونٹ 2008ء میں منعقد ہوا تو اُسکی مقبولیت پر اس ایونٹ کو جاری رکھنے کا پروگرام بنایا گیالیکن نئے نام " اکیسٹریم رولز" سے۔ کیونکہ اس ایونٹ کو ہارڈ کوریسلنگ کا درجہ دیا گیا ہے جس میں حریف کو ہارانے کیلئے ہر وہ طریقہ و شے (سیڑھی،کُرسی،میز، کیل،کانٹے دار تار،ٹیوب لائٹ،بلیچہ،ہتھوڑا،کلہاڑی ،چمٹا وغیرہ) استعمال کی جاسکتی ہے جسکی ضرب سے اگر وہ شکست کھا جائے تو ریسلر کو ماننا پڑے گا۔

(جاری ہے)


اکیسٹریم رولز کک آف 2016ء کے ریسلنگ مقابلے اس دفعہ 22مئی کو پروڈینشیل سینٹر ،نیواَرک،نیو جرسی میں منعقد ہوئے۔
نو ڈسکولیفیکشن مقابلہ:
 بیرن کوربن اور ڈولف زیگلر کے درمیان ہوا ۔آغاز میں توزیگلر کا پلہ بھاری رہا اور اُس نے داؤ بھی خوب لگائے۔ لیکن پھر اچانک بیرن نے اُسکی ٹانگوں کے درمیان ایسے زور سے مکا مارا کہ پھر اُس تکلیف سے وہ رِنگ میں گر گیا۔ اس دوران بیرن بھی پہلے سے مار کھانے کی وجہ سے تکلیف میں تھالیکن پھر اُس نے اپنے آپ کو سنبھال کر زیگلر پر گِرا لیااور جب اُس نے تکلیف سے چلایا تو بیرن نے اُس پر لیٹے ہوئے اُسکی ٹانگ اُوپر کر کے اُسکو شکست دے کر آندری دی جائنٹ میموریل بیٹل رائل ٹرافی جیت لی۔
ٹیکساس ٹورنیڈو ٹیگ ٹیم میچ :
اُوسس بمقابلہ لیوک گیلوز اورکیرل انڈریسن ہوا۔ اُوسس نے آغاز اچھا کیا لیکن اپنے حریفوں کے ہاتھ آئے تو پھر بچ نہ پائے۔گیلوز اُنھیں رِنگ سے باہر لیکر آیا اور زور دار پٹائی کے بعد انڈریسن کی طرف سے رِنگ کی رسیوں پر سے اُن پر چھلانگ اُوسس کی شکست بن گئی اور لیوک گیلوز اورکیرل انڈریسن کامیاب قرارپائے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای ٹیگ ٹیم ٹائٹل کا دوسرا میچ:
نیو ڈے اور ویڈوویلن کے درمیان ہوا۔مقابلہ زبردست رہا لیکن حسب ِمعمول زیوئر ووڈز اور کوفی گنگسٹن اپنے حریفوں پر بھاری رہے اور سائمن گوچ اور آئڈن انگلش گنتی کی نظر ہو گئے۔
ایزولم میچ:
 ڈین ایمب روز اور کرس جریکو کے درمیان انتہائی سنسنی خیز رہا۔ پنجرے میں ہونے والے اس میچ میں پنجرے سے باہر نکلنے کی کوشش بھی کی گئی اور ایک دوسرے کے خلاف مختلف اشیاء بھی استعمال کی گئیں۔جن میں ڈنڈا،کانٹے دار تار اور کیل کانٹے وغیرہ۔مقابلہ برابر کا تھا کہ اچانک ڈین ایمب روز نے کرس جریکو کے خلاف کیل کانٹے کا استعمال کیا جسکی وجہ سے اُسکے جسم سے خون بھی نکل آیا اور ایونٹ کے اصول کے مطابق ایک نامناسب طریقے سے ڈین ایمب روز فتح حاصل کر لی۔
ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین شپ اکیسٹریم رولز میچ:
پے بیک 2016ء کی طرح ایک دفعہ پھر رومن رینز اور اے جے اسٹائل کے درمیان ٹھرا۔ مقابلے کا آغاز ماضی کی طرح زبردست رہا اور شائقین کی طرف سے دونوں کیلئے شور بھی مچا یا جاتا رہا۔رِنگ سے باہر بھی ایک دوسر کو اُٹھا کر پھینکا گیا اور رِنگ میں بھی ایک دوسرے کی مختلف ضربوں سے دونوں تکلیف میں گرتے رہے۔کرسیوں کا ستعمال بھی ہوا اور رومن رینز کے سُپر مین پنچ نے بھی شائقین کا دِل جیت لیا۔لیکن کامیابی آخر کا ر رومن رینز کو اپنے مشہور ِزمانہ داؤ " سپیر" سے ہی ملی اور اُس نے اپنے ہیوی ویٹ ٹائٹل کا دفاع کر لیا۔
رومن رینز اپنی کامیابی پر بیلٹ کی نمائش کر رہا تھا کہ اچانک مشہور نوجوان ریسلر ستھ رولنز نے آکر اُس پر دباؤ ڈالا اور بیلٹ کی طرف غور سے دیکھ کر ثابت کرنے کی کوشش کی کہ اُسکی اچانک آمد آئندہ کے بیلٹ مقابلے کیلئے پہلی سیڑھی ہے اور بیلٹ حاصل کرنا مقصد۔ وہ گزشتہ6ماہ سے انجیری کا شکا ر تھا۔
فیٹل فار وے فار دی ڈبلیو ڈبلیو ای انٹر کونٹی نینٹل چیمپئین شپ میچ:
دی میز،کیون اوون،سیمی زائن اور سزارو کے درمیان انتہائی جارحانہ انداز میں ہوا ۔زیادہ تر سیزارو پورے مقابلے پر چھا یا رہا اور اپنا مشہو ر سونگ والا داؤ بھی آزمایا۔سیمی زائن کو بھی جتنے کا موقعہ ملا لیکن دوسرے حریف نے دھکا دے کر تیسرے کو بچا لیا۔چاروں نے آپس میں کمال کی کشتی لڑی۔ بلکہ شائقین بھی داد دیئے بغیر نہیں رہ رہے تھے کہ اس دوران سیمی زائن سزارو پر داؤ لگا چکا تھا کہ کیون اوون نے اُسکو بچا لیا لیکن پیچھے سے دی میز آیا اورسزارو کو گنتی کروا کر انٹر کونٹی نینٹل چیمپئین بن گیا۔

مزید مضامین :