پاکستان سكور: 132 ائیرلینڈ سكور: 128.7D.L نتیجہ: ائیرلینڈ نے 3وکٹوں سے فتح حا صل کی بہترین كھلاڑی: نیل اوبرائن تفصیل: ورلڈکپ 2007ء کے اہم میچ میں آئرش کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔پہلے میچ کی طرح اس میں میں بھی پاکستان کی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی۔ بیٹنگ میں ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مجموعی سکور میں سب سے بڑا حصہ ایکسٹرا رنز کا تھا۔ پاکستانی ٹیم کے سات کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی نہ پہنچ سکے اور ان کھلاڑیوں میں کپتان انضمام الحق اور نائب کپتان یونس خان بھی شامل تھے۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ سکور وکٹ کیپر کامران اکمل نے کیا جو کہ 27 تھا۔ ان کے علاوہ عمران نذیر نے 24 رنز بنائے۔ میچ کے آغاز میں ہی پاکستان کی ٹیم بری طری دباوٴ میں آ گئی تھی اور اس کے سب ہی کھلاڑی یکے بعد دیگرے غلط شاٹس کھیلتے ہوئے آوٴٹ ہوئے۔ پہلے پچیس اوورز میں پاکستان کے چھ کھلاڑی پویلین جا چکے تھے۔ ٹیل اینڈرز محمد سمیع اور افتخار انجم نے سکور کو 105 سے 130 تک پہنچا دیا اور اس سکور پر محمد سمیع ایک اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے برے کے ہاتھوں میکلن کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوئے۔ پاکستان کے آخری آوٴٹ ہونے والے کھلاڑی عمر گل تھے جو ایک رن بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ افتخار انجم آٹھ رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔جواب میںآ ئرش ٹیم نے حدف کا تعاقب شروع کیااور آئرش وکٹ کیپر بیٹسمین نیل او برائن کی شاندار بلے بازی کے بدولت آئرلینڈ نے 128 رن کا مطلوبہ ہدف بیالیسویں اوور میں عبور کر کے یہ تاریخی فتح حاصل کی۔ آئرش ٹیم کے لیے یہ فتح اس لیے بھی خاص ہے کہ انہیں یہ کامیابی اپنے مذہبی تہوار ’سینٹ پیٹرکس ڈے‘ پر نصیب ہوئی۔ آئرلینڈ کو ابتدائی طور پر فتح کے لیے 133 رن کا ہدف ملا تھا لیکن میچ کے دوران بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا تھا اور ڈک ورتھ لوئیس سسٹم کے تحت آئرلینڈ کو سنتالیس اوور میں ایک سو اٹھائیس رن کا ہدف ملا جو اس نے سات وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے این جے اوبرائن 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد سمیع نے تین وکٹیں حاصل کیں۔