آسٹریلیا سكور: 358/5 ہالینڈ سكور: 228/7 نتیجہ: آسٹریلیا نے 229رنز سے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: بریڈ ہوج تفصیل: نویں ورلڈ کپ کے ابتدائی راؤنڈ میں گروپ اے کے میچ میں آسٹریلیا نے ہالینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 229رنز سے شکست دے دی اس طرح آسٹریلیا سپرایٹ مرحلے میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ پہلے میچ میں انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی اس کا سپرایٹ میں جانے کا فیصلے کینیا کے خلاف آخری میچ میں ہو گا، ان میں سے جیتنے والی ٹیم اگلے مرحلے میں جائے گی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 358رنز بنا ڈالے، براڈ ہوج نے سنچری بنائی انہوں نے 123رنز بنائے جس میں 7چھکے اور 8چوکے شامل تھے۔ کلارک نے 93رنز بنائے،ہالینڈ کی پوری ٹیم 27ویں اوور میں 129رنز بنا پائی، سپنر ہوگ نے 4کھلاڑی آؤٹ کئے۔ ہوج کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا،