کینیڈا سكور: 228/7 انگلینڈ سكور: 279/5 نتیجہ: انگلینڈ نے 51رنز سے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: پال کولنگ ووڈ تفصیل: کینیڈا کے مابین بیوسیجور اسٹیڈیم سینٹ لوسیا میں میچ کھیلا گیا کینیڈا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا انگلینڈ کی طرف سے جوائیس اور وان نے اننگز کا آغاز کیا دونوں نے کینیڈا کے بولروں کے خلاف ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور اپنی اوپننگ پارٹنر شپ میں 101 قیمتی رنز بنا کر اپنی ٹیم کو ایک اسٹارٹ فراہم کیا۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ مائیکل وان کی تھی جو سات چوکوں کی مدد سے 64 گیندوں پر صمد کی گیند پر 45 رنز بنا کر ڈیوسین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے مائیکل وان کے آؤٹ ہونے کے بعد ای این بیل کھیلنے آئے اور انہوں نے اوپنر جوائیس کے ساتھ ملکر اسکور 153 تک پہنچا دیا اور اسی اسکور پر بیل 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے بیل کے آؤٹ ہونے کے بعد پیٹرسن کھیلنے آئے اور جب اسکور 160 پر پہنچا تو دوسرے اوپنر جوائیس 66 رنز بنا کر دھنی رام کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے انہوں نے 103 گیندوں پر چار چوکے اور ایک چھکا لگا کر 66 رنز بنائے یہ انگلینڈ کا تیسرا وکٹ تھا ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کولنگ ووڈ کھیلنے آئے فوراً بعد جبکہ اسکور 181 رنز پر پیٹرسن صرف 5رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ان کے آؤٹ ہونے کے بعد بوپارہ کھیلنے آئے اور انہوں نے کولنگ ووڈ کے ساتھ پانچویں وکٹ کی پارٹنر شپ میں 81 رنز کا اضافہ کیا 242 رنز کے اسکور پر بوپارا کو کوڈرنگٹن نے 29 رنز کے اسکور پر کلین بولڈ کر دیا ، بوپارہ کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈراٹیمپل صرف 2 رنز بناسکے انکے آؤٹ ہونے کے بعد نکسن کھیلنے آئے جب مقررہ اوور ختم ہوئے تووہ 23 رنز پر اور کولنگ ووڈ نے 62 رنز بنائے تھے اور دونوں آؤٹ نہیں ہوئے۔ اسطرح انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوور میں 5 وکٹوں پر 279 رنز بنائے ۔جواب میں کینیڈا کی ٹیم مقررہ 50اوورز میں 7وکٹ پر 228رنز بنا سکی۔ پلنکٹ اور بوپارا نے 2`2وکٹیں حاصل کیں۔ کولنگ ووڈ مین آف دی میچ قرار پائے -