بھارت سكور: 413.5 برمودا سكور: 156 نتیجہ: بھارت نے 257رنز سے شکست دیدی بہترین كھلاڑی: ورنیدر سہواگ تفصیل: ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارتی سپر اسٹار کم زور ترین حریف برمودا کے خلاف بھرپور فارم میں نظر آئے۔ انہوں نے 5 وکٹ پر 413 رنز اسکور کئے۔ جواب میں
برمودا کی ناتجربہ کار ٹیم 44ویں اوور میں 156رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ ڈی سی سی بورڈن نے 76رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ 5کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ انڈیا کی طرف سے اگارکر اور کمبلے نے 3، 3وکٹیں لیں۔
بھارت کی جانب سے سہواگ نے جارحانہ اننگز کھیلی۔ انہوں نے 87 گیندوں پر 17 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 114 رنز اسکور کئے۔ بھارت نے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اسکور کردیا اس سے قبل سری لنکا نے 1996ء میں کینڈی میں کینیا کے خلاف 5 وکٹ پر 398 رنز بنائے تھے۔ گروپ ڈی میں زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 وکٹ پر 202 رنز اسکور کئے۔ گروپ بی میں بھارت نے برمودا کے خلاف عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گنگولی نے ایک مرتبہ پھر عمدہ اننگز کھیلی اور 89 رنز اسکور کئے ، اوتھاپا نے 3 رنز بنائے ، دھونی 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ یوراج سنگھ نے 83 رنز صرف 46 گیندوں پر 3 چوکے اور 7 چھکے لگائے ، سچن ٹنڈولکر 29 گیندوں پر 57 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے وہ بھی جارحانہ موڈ میں نظر آئے۔ انہوں نے 2 چوکے اور 4 چھکے بھی لگائے۔ ڈریوڈ 2 گیندوں پر 7 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ان کے اسکور میں ایک چھکا شامل تھا۔ بھارتی بیٹسمینوں نے رواں ورلڈ کپ میں ہی جنوبی افریقن بیٹسمینوں کے 18 چھکوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔ برمودا کی جانب سے بورڈن نے 30 رنز کے عوض 2 وکٹ لئےسہواگ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا