ویسٹ انڈیز سكور: 204/4 زمبابوے سكور: 202.5 نتیجہ: ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 6وکٹوں سے ہرادیا بہترین كھلاڑی: سین ولیمز تفصیل: کنگسٹن میں میزبان ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 6وکٹوں سے ہرا دیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم نے 50اوور میں 5وکٹوں پر 202رنز بنائے۔ ٹیلر نے 50اور ولیمز نے 70رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ٹارگٹ 4وکٹ کھو کر حاصل کر لیاویسٹ انڈیز کی جانب سے چندرپال اور کرس گیل نے اننگز کا آغاز کیا تھا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں تہّتر رن بنائے۔ اس موقع پر چندر پال اکیس رن بنا کر چگمبرا کی گیند پر کیچ ہوگئے۔ اسی سکور پر گیل بھی چالیس رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ویسٹ انڈیز کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی رمیش ساروان تھے جنہیں ارلینڈ نے اپنی ہی بالنگ پر کیچ کیا۔ سیموئلز بھی 28 رن بنا کر کیچ ہوئے۔
۔جبکہ لارا 44اور براوو 37پر ناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوبے کے شان ولیمز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔