بنگلہ دیش سكور: 318/4 سری لنکا سكور: 112 نتیجہ: سری لنکا نے 198رنزسے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: سنتھ جے سوریا تفصیل: سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 198رنز سے ہرا کر سپرایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اس میچ کا فیصلہ بھی ڈی ایل میتھڈ پر ہوا۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 50اوورز میں 4وکٹوںکے نقصان پر 318رنز بنائے جس میں جے سوریا ني109، جے وردھنے 46، تھارانگا 26، سنگاکارا 56، سلوا 52اور آرنلڈ 5پر ناٹ آؤٹ رہے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 37اوورز میں 112رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد اشرف نے 45، حبیب البشر نے 18اور آفتاب احمد نے 12رنز بنائے۔ بارش کے باعث میچ تھوڑی دیر کیلئے رکا رہا اور کھیل 46اوورز تک محدود کر کے بنگلہ دیش کو 311رنز کا ہدف دیا گیا۔