انگلینڈ سكور: 178/3 کینیا سكور: 177 نتیجہ: انگلینڈ نے 7وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ بہترین كھلاڑی: ایڈ جوائس تفصیل: انگلینڈنے کینیا کو 7وکٹوں پر ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔آخری لیگ میچ میں کینیا نے ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلنے کافیصلہ کیا۔
جواب میں انگلش ٹیم نے جب حدف کا تعاقب کیا تو 12رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان مائیکل وان 1رنز بنانے کے آؤٹ ہوگئے تاہم ساتھی اوپنر ایڈ جوائس نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 75رنز اسکورر کیے ۔ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے والے این بیل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 16رنز بنانے کے بعد وہ بھی واپس لوٹ گئے تاہم کیون پیٹر سن نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے نہ صرف اپنی ہاف سنچری مکمل کی بلکہ انگلینڈ کو 7وکٹوں سے فتحیاب کراکردوسرے راؤنڈ میں پہنچا دیا۔پیٹر سن 56اور کولنگ ووڈ18رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔سینٹ لوسیا میں انگلینڈ کے خلاف کینیا کے بیٹسمین متاثرکن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ان کے کھلاڑی بڑا اسکور نہیں کرسکے پوری ٹیم 43اوورز میں 177رنز سے آگے نہ بڑھ سکی۔ اسٹیو ٹکولو اکیلے ”ٹک“ گئے دیگر کھلاڑی زیادہ مزاحمت نہ کرسکے۔ ٹکولو نے کیپٹن اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے رنز کو آگے بڑھنے کی جدوجہد جاری رکھی 97گیندوں پر 8چوکوں کی مدد سے وہ 76رنز بناسکے۔ کمانڈے 17دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن نے 27، کولنگ ووڈ نے 33،فلنٹوف نے 35رنز کے عوض 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔