بنگلہ دیش سكور: 96/3 برمودا سكور: 94/9 نتیجہ: بنگلہ دیش نے 7وکٹوںسے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: محمد اشرفل تفصیل: .ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ بی اورگروپ میچز کے آخری میچ میں بنگلا دیش نے برمودا کو7وکٹوں سے شکست دے کرسپرایٹ میں جگہ بنالی جبکہ بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔ٹرینیڈاڈ کے کوئین پارک میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت برمودا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ برمودا نے مقررہ 21اوورزمیں نو وکٹوں کے نقصان پر94رنز اسکورکیے۔برموداکا بیٹنگ آرڈر ناکام رہا اورپچر22اورمائنز23رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلا دیش کی جانب سے عبدالرزاق نے 3،مشرف مرتضیٰ اورثاقب الحسن نے دو، دو جبکہ سید راسل اورمحمد رفیق نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔ بنگالی بیٹسمینوں 3وکٹوں کے نقصان پر17.3اوورز میں 96رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔بنگلا دیش کی جانب سے تمیم اقبال 1،شہریارنفیس12اورآفتاب احمد7رنز پر آوٴٹ ہوئے جبکہ ثاقب الحسن اورمحمد اشرافل بالترتیب ناقابل شکست26اور29رنزبنائے۔برمودا کی جانب سے مقدم نے تینوں وکٹیں اپنے نام کیں۔واضح رہے کہ میچ کے دوران وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی جس کے باعث میچ کو پہلے 41،پھر35،پھر30اوربالآخر21اوورز تک محدود کر دیا گیاتھا۔