آسٹریلیا سكور: 322/6 ویسٹ انڈیز سكور: 219 نتیجہ: آسٹریلیا نے 103رنزسے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: میتھیو ہیڈن تفصیل: کرکٹ ورلڈکپ 2007ء کے پہلے سپر ایٹ معرکے میں جوکہ بارش کے باعث پہلے رور مکمل نہیں ہوسکا میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے میزبان ویسٹ انڈیز کو 103رنزسے شکست دے دی
آسٹریلیا کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 322 رنز بنائے۔ میتھیو ہیڈن ویسٹ انڈین بولرز کے لئے درد سر بن گئے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر جارحانہ رویہ اختیار کیا اور مخالف بولروں کو خاطر میں لائے بغیر وکٹ کے چاروں جانب دلفریب اسٹروک کھیلے۔ ان کی دلکش اننگز پر ویسٹ انڈین تماشائی بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے۔ 143 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے انہوں نے 158 رنز اسکور کئے۔ میتھیو ہیڈن نے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔انہوں نے اینڈریو سائمنڈز کے 143رنز ناٹ آؤٹ کا وہ ریکارڈ توڑ دیا،جو انہوں نے چار سال قبل جوہانسبرگ میں پاکستان کیخلاف بنایا تھا۔ان کے علاوہ مائیکل کلارک 41 اور واٹسن 33 رنز نے عمدہ اننگ کھیلی ۔ کپتان رکی پونٹنگ نے 36 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رنز اسکور کئے۔ تیسری وکٹ کے لئے ہیڈن نے کلارک کے ساتھ مل کر 98 رنز کا اضافہ کیا۔ گلکرسٹ 7 رنز پر وکٹ چھوڑ گئے تھے۔ سائمنڈ نے 13 رنز 18 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے بنائے۔ ہسّی نے 9 رنز اسکور کئے بریڈ ہاگ نے 5 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ واٹسن نے 36 گیندوں کا سامنا کیا 3 چوکے اور ایک چھکا بھی ان کے اسکور میں شامل تھا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پاول نے 53 رنز کے عوض 2 جبکہ براوو نے 49 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ، سیموئلزنے 58 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو فتح کے لئے 323 رنز کا ہدف دیا۔
۔ویسٹ انڈیز نے فتح کیلئے 323رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا مگر اس کے معروف اور نامور کھلاڑی آسٹریلین بولروں کے سامنے 50اوورز تک نہیں ٹھہر سکے۔ عظیم بیٹسمین برائن لارا نے ہی اپنی ٹیم کی شہرت برقرار رکھنے کی کوشش کی مگر دفاعی چیمپئن کے چاک و چوبند اور جیت کے جذبے سے سرشار بولروں نے انہیں بھی 77رنز پر شکار کرلیا۔ جارحانہ اپنے روایتی انداز میں کھیلے اور جارحانہ موڈ کی جھلک دکھاتے ہوئے انہوں نے 83گیندوں پر 8چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 77رنز بنائے، رام دین نے بھی آسٹریلین بولروں کے سامنے جمنے اور اسکور کو آگے بڑھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے 6چوکوں کی مدد سے 52رنز اسکور کئے۔ رام دین نے 43گیندوں کا سامنا کیا۔ کرس گیل 2اور چندر پال 5رنز پر آؤٹ ہوگئے دونوں اوپنروں کے جلد آؤٹ ہونے کی وجہ سے میزبان ٹیم کے مڈل آرڈر دباؤ میں آگئے، 20رنز پر سموئیلز بھی وکٹ چھوڑ کر پویلین چلے گئے، انہوں نے صرف4رنز بنائے، سروان نے اس مرحلے پر کپتان کے ساتھ مل کر ذمے دارانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کو مشکل سے نکالنے کی کوشش کی، اسکور جب 91رنز پہنچا تو سروان 29کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے انہوں نے 58گیندوں کا سامنا کیا ان کے اسکور میں ایک چوکا شامل تھا۔ براوو نے 9اور ڈیان اسمتھ نے بھی 9رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے مڈل آرڈر اور آخری نمبر کے کھلاڑی بہت زیادہ دباؤ میں رہے، ٹیلر 10،پاول 5رنز تک ہی محدود رہے، کولی مور نے صرف ایک رن اسکور کیا اور ناٹ آؤٹ رہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم 45.3اوورز میں 219رنز پر ڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا نے منگل کو اپنی اننگز میں مقررہ 50اوورز میں 6وکٹ پر 322رنز بنائے تھے، میتھو ہیڈن کے 58رنز نمایاں اسکور تھا، بدھ کو اس کے بولروں نے بیٹسمینوں کی محنت کا بھرپور فائدہ اٹھایا، فاسٹ بولر میک گرا نے 31اور بریڈ ہوگ نے 56رنز کے عوض 3،3وکٹ لئے، بریکن نے 25اور سائمنڈ نے 32رنز دے کر ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کئے، ٹٹ نے 43رنز کے عوض دوکھلاڑیوں کو اپنا شکار کیا۔ میتھو ہیڈن مین آف میچ قرار پائے