سائوتھ افریقہ سكور: 212/9 سری لنکا سكور: 209 نتیجہ: سائوتھ افریقہ نے 1وکٹ سے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: کارل لینگورڈ تفصیل: ورلڈ کپ کر کٹ ٹورنامنٹ کے سپر ایٹ میچز میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد سری لنکا کوایک وکٹ سے ہرا دیا۔گیا نا میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور49.3 اوورز میں209رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔سری لنکا کے ابتدائی بیٹسمین خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ دکھا سکے اور 98رنز پر سری لنکا کے5کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھیتاہم دلشن اور رسل آرنلڈ نے کسی حد تک جنوبی افریقا کے بولرز کا مقابلہ کیا اور اسکور کو آگے بڑھایا۔سری لنکا کی جانب سے دلشن نے سب سے زیادہ58 جبکہ آرنلڈ نے 50 اسکور کئے ۔ تھرنگا 12،جے سوریا26،جے وردھنے12،سنگا کارا28،سلوا9،مہا روف 5 ،مرلی دھرن1اور واس صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقا کی جانب سے لینگویٹ نے 5اور این تینی نے 2 اور ہالٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔سری لنکن ہدف کے جواب میں ساؤتھ افریقن بیٹسمین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور48.2 اووز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔کیلس نے خوبصورت کھیل پیش کیا اور86رنزاسکور کیے۔ اسمتھ 59 ،گبس 31،شان پولک13،کیمپ5رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ویلرز ، باوٴچر ہیل اور این ٹینی کوئی اسکور نہ کرسکے۔ سری لنکن بولر ملنگا نے 47ویں اوورز میں میچ کا پانسا پلٹ دیا اوریوں لگنے لگا جیسے سری لنکا میچ اپنے حق میں کر لے گا،ملنگا نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ہیٹرک مکمل کی بلکہ انہوں نے چار گیندوں پر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔وہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں ہیڑک کرنے والے پانچویں بالر ہیں۔ مرلی دھرن 3 جبکہجے سوریا اور واس اور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مین آف دی میچ لینگویٹ قرار پائے۔