ویسٹ انڈیز سكور: 177 نیوزی لینڈ سكور: 178/3 نتیجہ: نیوزی لینڈ نے 7وکٹوں سے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: سکاٹ سٹائرس تفصیل: ورلڈ کپ کرکٹ سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے ہرادیا۔انیٹیگوا کے سر ویون رچرڈزاسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے 44.4اوورز میں 177رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیل44اورلارا37رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر ہے،ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کیویزبولرز کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہکر سکا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے شین بانڈ،اورم اوروٹوری نے3,3وکٹیں جبکہ اسٹائرس نے1وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ نے 39.2 اووز میں 178 رنز کاہدف کوپورا کر لیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فلیمنگ 45 ،مارشل15 اور فلٹون صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اسٹرائس نے سب سے زیادہ 80 رنز بنائے جبکہ میک میلن نے 33 رنز اسکور کئے،دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پاؤل نے2 وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹرائس کو بہترین کاکردگی پر مین آف دی میچ قراردیا گیا۔