انگلینڈ سكور: 266/7 ائیرلینڈ سكور: 218 نتیجہ: انگلینڈ نے 48رنز سے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: پال کولنگ ووڈ تفصیل: .آئی سی سی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ میں انگلینڈ نے آئرلینڈ کو48 رنز سے ہرادیا ، پروویڈینس اسٹیڈیم گیانا میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان نے ٹاس جیت کربیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا۔اوپنرایڈجوائس ایک اورمائیکل وان صرف چھ رنزبناسکے اور جب این بیل31رنزبناکرآؤٹ ہوئے توانگلینڈکااسکورتین وکٹ پر89رنزتھا۔پیٹرسن 48رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔کولنگ ووڈاورفلنٹوف نے ٹیم کا اسکور194رنزتک پہنچادیا۔کولنگ ووڈ90رنزکی اننگزکھیل کرآؤٹ ہوئے،فلنٹوف نے43رنزاسکورکئے۔مقررہ پچاس اوورمیں انگلش ٹیم سات وکٹ پر266رنزبنانے میں کامیاب رہی ۔آئرلینڈکے بوئڈرینکن نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیاجبکہ جونسٹن،کے او برائن،بوتھا اورمک کلن نے1,1وکٹ حاصل کی۔جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم گیارہ رنز پر دو وکٹیں گنوانے کے بعد سنبھل گئی، پورٹر فیلڈ اور او برائن نے تیسری وکٹ کی شراکت میں61 رنز بنائے ، پورٹر فیلڈ31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، مڈل آرڈر بیٹسمینوں نے ہدف حاصل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن آئرش ٹیم49 ویں اوور میں218رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ، کپتان ڈیرنٹ جونسٹن 27اور اے آر وائٹ38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔انگلش بولرز میں فلنٹوف4،مونٹی پنیسر2، جمیز انڈریسن ،کولنگ ووڈ اورمائیکل وان ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ کولنگ ووڈ کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔