آسٹریلیا سكور: 334/6 سکاٹ لینڈ سكور: 131 نتیجہ: آسٹریلیا نے 203رنزسے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: رکی پونٹنگ تفصیل: ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2007ء کے گروپ اے پہلے میچ میں ورلڈ چمپئن آسٹریلیا نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد سکاٹ لینڈ کو 203رنز سے شکست دیدی ۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50اوورز میں 6وکٹوں پر 334رنز بنائے۔ کپتان رکی پونٹنگ نے سنچری بنائی۔ انہوں نے 93گیندوں پر 113رنز بنائے جس میں 9چوکے اور 5چھکے شامل تھے۔ گلکرسٹ 46، ہیڈن60، ہوج 29 ارو ہوگ نے 40رنز بنائے، سکاٹ لینڈ کے آر ایم حق نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 335رنز کا ٹارگٹ ایک مشکل ٹارگٹ تھا۔ سکاٹ لینڈ کے سمتھ کے علاوہ تمام کھلاڑی آسٹریلوی باؤلنگ کے آگے نہ ٹھہر سکے۔ کولن سمتھ نے 7چوکوں کی مدد سے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پہلی نصف سنچری سکور کی۔ انہوں نے51رنز بنائے سکاٹ لینڈ کے 7کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔ بریکن نے 6اوورز میں 12رنز دیئے جبکہ شین ٹیٹ نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ سب سے کامیاب باؤلر گلین میگرا رہے انہوں نے 6اوورز میں 14رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ رکی پونٹنگ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا