بنگلہ دیش سكور: 174 نیوزی لینڈ سكور: 178/1 نتیجہ: نیوزی لینڈ نے 9وکٹوں سے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: اسٹیفن فلیمنگ تفصیل: نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 9وکٹوں سے شکست سے دوچارکر دیا ۔
نیوزی لینڈ کے پیس بولروں نے بنگلہ دیشی بیٹنگ کے غبارے کی ہوا نکال دی۔ کیوی سیمرز کے سامنے کوئی بھی ٹائیگر 30 رنز سے اوپر نہ جاسکا۔ نیوزی لینڈ کے اسکاٹ اسٹائرس نے چار اور جیکب اورم نے تین کھلاڑیوں کو شکار کیا۔ بنگلہ دیش کی اننگز 49 ویں اوورز میں 174 رنز پر سمٹ گئی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان اسٹیفن فلیمنگ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیشی اوپنر نے پہلی وکٹ کیلئے 55 رنز کی شراکت قائم کی۔ تمیم اقبال آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے انہوں نے 51 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 29 رنز بنائے، جس میں چار چوکے شامل تھے۔ انہیں میک کولم نے جیکب اورم کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے شکار کیا۔ جاوید عمر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس میں تین چوکے شامل تھے۔ آفتاب احمد نے 27رنز بنائے۔ کپتان حبیب البشر صرف 9 رنز بناکر اورم کی عمدہ تھرو پر رن آؤٹ ہوئے۔ اس موقع پر کیوی بولروں کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے بنگلہ دیشی کی مڈل آرڈر بیٹنگ مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔ 127 رنز کے اسکور پر ثاقب الحسن بنگلہ دیش کے آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے وہ شین بونڈ کی ایک عمدہ گیند پر کلین بولڈ ہوئے انہوں نے 25 رنز اسکور کئے۔ مشفق الرحیم بغیر کوئی رن بنائے، محمد اشرفل 3 اور مشرفی مرتضٰی 2 رنز بنا کر آؤ ٹ ہوئے۔ اسپنر محمد رفیق مخالف بولروں کی گیندوں پر ڈے رہے انہوں نے اننگز کا ٹاپ اسکور کیا اور 30 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ اس دوران انہوں نے دو چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ بنگلہ دیشی ٹیم 48.3 اوورز میں 174 رنز پر ڈھیر ہوگئیجواب میں کیویز نے اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا تو کپتان فلیمنگ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 102رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 9وکٹوں سے فتحیاب کرانے میں اہم کردار ادا کیا ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسرے ٹاپ اسکوررہمیش مارشل تھے جنہوں نے 50رنز اسکور کیے ۔کیوی ٹیم نے مطلوبہ حدف ایک وکٹ کھو کر پوراکے فتح حاصل کی ۔کپتان سٹیفن فلیمنگ کو مین آف دی میچ کا ایواڈد یاگیا۔۔