ائیرلینڈ سكور: 152/8 سائوتھ افریقہ سكور: 165/3 نتیجہ: سائوتھ افریقہ نے 7وکٹوں سے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: جاک کیلس تفصیل: کرکٹ ورلڈکپ 2007ء کے سپر ایٹ معرکے میں جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو سات وکٹوں سے مات دے دی۔بار ش سے متاثر میچ کو 35اوورز پر مشتمل کرکے کھیلناپڑا ۔جہاں آئرش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنائے۔جواب میں ساؤتھ افریقہ نے اپنی باری کا آغاز کیاتو اوپنر اے بی ڈی ویلیئر بغیر رنز بنائے آؤٹ ہوگئے بعد میں تاہم کپتان گریم اسمتھ نے اور جیک کیلس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہر ہ کیا اور بالترتیب 44.اور 66رنز بنائے اسمتھ کے آؤٹ ہونے کے بعد ہرشل گبز بھی چھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے تاہم ایشول پرنس نے کیلس کے ہمراہ ملکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔پرنس نے 47رنز اسکور کیے ۔جیک کیلس کو مین آف دی میچ کا ایواڈ دیا گیا۔