سائوتھ افریقہ سكور: 184 بنگلہ دیش سكور: 251/8 نتیجہ: بنگلہ دیش نے67رنز سے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: محمد اشرفل تفصیل: ورلڈ کپ 2007سپر ایٹ مرحلے میں بنگہ دیش نے جنوبی افریقہ کو 67رنز سے شکست دے دی۔بنگلہ دیش نے دنیا کی نمبر ایک ون ڈے ٹیم کے خلاف مقررہ 50اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر251 رنز اسکور کئے۔بنگلہ دیشی اننگز کے ہیرو محمد اشرفل تھے۔جنہوں نے 83 گیندوں پر87 رنز بنائے۔ان کی اننگز میں12چوکے شامل تھے۔فاسٹ بولر آندرے نیل نے45 رنز کے عوض پانچ وکٹ حاصل کئے۔یہ ان کیکیریئر کی بہترین بولنگ ہے ۔اشرفل جو دو سال قبل آسٹریلیا کے خلاف کارڈف میں سنچری بناکر بنگلہ دیش کو فتح دلواچکے ہیں انہوں نے ایک اور شاندار اننگز کھیلی۔ا۔ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں پراویڈنس اسٹیڈیم میں ہفتے کوجنوبی افریقا کے کپتان گریم اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔جاوید عمر اور تمیم اقبال 42 رنز کی اوپننگ شراکت فراہم کی۔ابتدائی تینوں وکٹ نیل نے حاصل کئے۔ جاوید عمر نے17 اور تمیم اقبال59 گیندوں پر 38 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ان کی اننگز میں چھ چوکے شامل تھے۔حبیب البشر5 رنز بناسکے۔ثاقب الحسن9 رنز بناکر جیک کیلس کی گیند پر آوٴٹ ہوئے۔ایک مرحلے پر بنگلہ دیش کے چار وکٹ84 کے اسکور پر گر گئے تھے۔اس موقع پر محمد اشرفل اور آفتاب احمد نے پانچویں وکٹ کی پارٹنرشپ میں76 رنز کا اضافہ کیا۔آفتاب احمد نے 35 رنز بنائے۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے اپنی اننگز کا آغا ز کیا تو بنگہ دیشی بولرز نے نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افریقی بیٹسمینوں کی ناک میں دم کردیا۔جنوبی افریقی ٹیم 48.4اوورز میں 184رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹاپ اسکورر ہرشل گبز تھے جنہوں نے 56رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دیگر جیک کیلس کے 32رنز نمایاں ہیں۔ مین آف دی میچ کا ایواڈ محمد اشرفل کو دیا گیا۔