آسٹریلیا سكور: 248/3 انگلینڈ سكور: 247 نتیجہ: آسٹریلیا نے7وکٹوں سے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: شان ٹیٹ تفصیل: نویں ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7وکٹوں سے ہرا دیا۔۔ گزشتہ روز کھیلے گئے مقابلہ میں انگلینڈ کی ٹیم 247رنز بنا کر 50ویں اوور میں آؤٹ ہو گئی۔ پیٹرسن نے کیریئر کی چوتھی سنچری بنائی۔ انہوں نے 122گیندوں پر 6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 104رنز بنائے۔ اوپنر این ابیل نے 77اور بوپارا ني21رنز بنائے۔ دیگر کوئی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔ مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام ہو گئی۔ بریکن، ٹیٹ اور میگراتھ نے 3، 3وکٹیں حاصل کیں۔ 248رنز کا ٹارگٹ آسٹریلوی ٹیم نے 3 وکٹ کھو کر 48ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ بیٹنگ کا سہرا ٹاپ آرڈر کے سر رہا۔ اوپنر گلکرسٹ 27، میتھیو ہیڈن 41 اور کپتان رکی پونٹنگ نے 86رنز بنائے جبکہ کلارک 55اور سائمنڈز 28رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ فلنٹوف اور کالنگ وڈ ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے۔ شان ٹیٹ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔