ائیرلینڈ سكور: 134 نیوزی لینڈ سكور: 263/8 نتیجہ: نیوزی لینڈ نے129 رنز سے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: پیٹر فلٹن تفصیل: ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد آئر لینڈ کو 129رنز سے شکست دیدی، ٹاس جیت کر کیوی کپتان فلیمنگ نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 50اوورز میں 8وکٹوں پر 263رنز بنائے جس میں اوپنر فلٹن کے 83رنز بھی شامل ہیں۔ دیگر بلے بازوں میں میکیلن نے 22، اورم نے 20، میکلولم 47اور فرینکلین نے 34رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے آخری 3اوورز میں 45رنز جوڑے۔ لینگفورڈ سمتھ ، کپتان جونسٹن اور میکیلن نے 2، 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ناتجربہ کار آئرش ٹیم 38ویں اوور میں 134رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ ڈینیل ویٹوری نے 4وکٹیں حاصل کیں جبکہ پٹیل اور شین بونڈ 2، 2وکٹیں حاصل کر سکے۔ فلٹن کومین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا