ویسٹ انڈیز سكور: 289/9 سائوتھ افریقہ سكور: 356/4 نتیجہ: سائوتھ افریقہ نے67رنز سے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: اے بی ڈیلئیرز تفصیل: ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر ایٹ مقابلے کے ایک اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 67رنز سے ہرا دیا۔ کپتان لارا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی۔ پروٹیز نے 50اوورز میں 4وکٹ کھو کر 356رنز بنا ڈالے۔ بلے بازوں نے ویسٹ انڈین باؤلروں کی دل کھول کر پٹائی کی۔ اوپنر اے بی ڈیلیئرز نے 146رنز کی اننگز کھیلی جس میں 12چوکے اور 5چھکے شامل تھے۔ یہ ان کی ون ڈؑے میچوں میں پہلی سنچری ہے۔ کیلس نے 81رنز بنائے جبکہ گبز 61اور مارک بوچر نے 22گیندوں پر 52بنائے۔ بوچر نے ورلڈ کپ مقابلوں کی تیسری تیز ترین ففٹی بنا کر ریکارڈ بنایا۔ لارا نے آخری پاور پلے 45ویں اوور میںلیا جس میں 77رنز بنائے۔ کولی مور نے 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ پاول کے 10اوور میں 78، براڈ شا کے 73اور براوو کے 7اوور میں 69رنز بنے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 50اوور میں 9وکٹ پر 289رنز بنا سکی۔ گیل 32، چندرپال 4، سمتھ 33، لارا 21، سروان 92، براوو نے 6اور فاسٹ باؤلر ڈیرن پاول نے 47رنز بنائے۔ پولک اور کیلس نے 2، 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اے بی ڈویلیئرز مین آف دی میچ قرار پائے۔