انگلینڈ سكور: 147.6 بنگلہ دیش سكور: 143 نتیجہ: انگلینڈ نے4وکٹوں سے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: ساجد محمود تفصیل: انگلینڈ نے ورلڈکپ کرکٹ کے سپر8 کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کو 4وکٹ سے شکست دےدی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں برطانوی کپتان مائیکل وان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی اور یہ فیصلہ درست ثابت ہوا کیونکہ انگلش باؤلرز نے بنگلہ دیشی ٹیم کو 38ویں اوور میں 143 پر ڈھیرکردیا۔ ساجد محمود اور پینی سار نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اینڈرسن نے 2کھلاڑی آؤٹ کیے۔ ثاقب الحسن 57 ناٹ آؤٹ کے علاوہ کوئی کھلاڑی وکٹ پر نہ ٹھہرسکا۔ 144 رنز کا آسان ٹارگٹ انگلینڈ نے 6 وکٹ کھوکر حاصل کرلیا۔ وان 30، سٹراس 23، پیٹرسن 10 اور فلنٹوف نے 23 رنز بنائے جبکہ کالنگ وڈ 23 اور نکسن 20رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سید رسل، رزاق اور محمد رفیق نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد محمود کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔