کینیڈا سكور: 199 کینیا سكور: 203/3 نتیجہ: کینیا نے 7وکٹوں سےفتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: اسٹیوٹکولو تفصیل: ورلڈکپ 2007ء میں 14مارچ کو کھیلے جانیوالے دوسرے میچ میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 199رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ بارنٹ 41، سمد 15، بل کلف 34اور دھنی رام نے بھی 34رنز بنائے۔ کینیڈا کی جانب سے سٹیو ٹکولو ارو کامنے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ 200رنز کا ٹارگٹ کینیا کی ٹیم نے 44ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوما58، اوبویا 4، شاہ 6رنز بنا سکے۔ ٹکولو نے72رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ مشرا بھی 35رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان ٹکولو کو مین آف دی میچ کا ایوارڈملا۔