سری لنکا سكور: 222/4 نیوزی لینڈ سكور: 219/7 نتیجہ: سری لنکا نے6وکٹوں سےفتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: سکاٹ سٹائرس تفصیل: عالمی کرکٹ کپ کے سپرایٹ مرحلے کا اہم میچ میں سری لنکا نےنیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے ہرا دیا،
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔نیوزی لینڈ کے اوپنرز اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکے اور آغاز میں ہی دو کھلاڑی صفر پر پولین لوٹ گئے اور اس طرح نیوزی لینڈ کی اننگز نشیب وفراز سے مسلسل گذرتی رہی۔اسکاٹ اسٹائرس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز سری لنکا کے بالروں کا مقابلہ نہ کرسکا ۔اسٹائرس نے ناقابل شکست 111رنز اسکور کیے۔اس طرح کیویز50اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر219رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔سری لنکا کی جانب سے چمنداواس اور مرلی دھرن نے3,3جبکہ دلشان نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے ہدفکو 45.1اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔سری لنکا کی جانب سے جے سوریا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ،انہوں نے 64 رنز اسکور کیے۔ڈی سلوا 23 ، جے وردھنے15 جبکہ تھرانگا11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سنگاکارا نے 69اور دلشان نے14 رنز بنائے اور میچ کو فتح سے ہمکنار کیااور ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ویٹوری2 جبکہ فرینکلن اور اورم 1,1 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔