آسٹریلیا سكور: 92/1 ائیرلینڈ سكور: 91 نتیجہ: آسٹریلیا نے 9وکٹوں سے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: گلین میک گراتھ تفصیل: ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا نے یک طرفہ مقابلے میں آئر لینڈ کو 9وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے ہدف12.2اوورز میں 92رنزکا ٹارگٹ پورا کر لیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر آئر لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور آئر لینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہيں کھيل سکا۔ اوبرائن 16جوہانسٹن17اور رونی23دوہرے فگر میں داخل ہو سکے۔ میگراتھ نے 17اور شان ٹیٹ نے 39رنز کے عوض تین تین کھلاڑی آؤٹ کئے۔ کلارک ، بریڈ ہوگ اور سائمنڈز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کی طرف سے گلکرسٹ نے 34رنز بنائے۔ جبکہ ہسی نے 30اور سائمنڈز نے 15رنز بنائے۔دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے۔ آئر لینڈ کی طرف سے 5باؤلرز آزمائے گئے۔ میگرا تھ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔