سائوتھ افریقہ سكور: 193/7 نیوزی لینڈ سكور: 196/5 نتیجہ: نیوزی لینڈ نے5وکٹوں سےکامیابی حاصل کی بہترین كھلاڑی: کریگ میک ملن تفصیل: کرکٹ ورلڈکپ 2007ء کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے ساؤتھ افریقہ کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹ پر 193 رنز اسکور کئے۔ شان پولاک نے 26 گیندوں پر 21 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ شین بونڈ نے دو وکٹ لئے۔ کریگ میک ملن نے 23 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان اسٹیفن فلیمنگ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز گریم اسمتھ (ایک) اور ڈی ویلیئرز (صفر) تین کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ وکٹ اسٹروک پلے اور بیٹنگ کیلئے سازگار نہ تھی۔ ہرشل گبز 100گیندوں پر 60 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ انہوں نے ایک چھکا اور دو چوکے مارے۔ ایشویل پرنس 37، جیک کیلس 22 اور مارک باؤچر 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سری لنکا سے میچ ہارنے کے بعد کیوی بولروں نے صورتحال کو قابو پر رکھا۔ گبز اور کیلس نے تیسرے وکٹ پر 49 رنز اسکور کئےجواب میں نیوزی لینڈ نے حدف کا تعاقب کیا توکیوی کپتان اسٹیفن فلیمنگ اور ساتھی اوپنر پیٹر فلٹن نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 27رنز بنائے نیوزی لینڈ کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پیٹر فلٹن تھے جو 16رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے ۔ان فارم اسکاٹ سٹائرس نے اپنی بہترین کارکردگی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے 56رنز اسکور کیے جبکہ فلیمنگ نے 50رنز اسکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔نیوزی لینڈ نے 194رنز کا حدف 7وکٹوں سے پورا کرکے سیمی فائنل کیلئے اپنی جگہ پکی کرلی ۔کریگ میکملن کو مین آف دی میچ کا ایواڈ دیا گیا۔