بنگلہ دیش سكور: 169 ائیرلینڈ سكور: 243/7 نتیجہ: ائیرلینڈ نے 74رنزسے کامیابی حاصل کی بہترین كھلاڑی: ولیم پورٹرفیلڈ تفصیل: ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے میں آئرلینڈ نے بنگلہ دیش کو 74رنز سے ہرا دیا۔ آئرلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 243رنز بنائے۔ پورٹرفیلڈ نے 85جبکہ کے جے اوبرائن نے 48رنز بنائے۔ مشرفی مرتضیٰ نے 2جبکہ ثاقب الحسن نے ایک وکٹ لی۔ جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 42ویں اوور میں 169رنز بنا سکی۔ محمد اشرفل نے 35اور حبیب البشر نے 32رنز بنائے۔ ڈبلیو بی رینکن، ڈی لانگ فورڈ سمتھ اور ڈی ٹی جانسٹن نے 2`2کھلاڑی آؤٹ کئے جبکہ اے سی بوتھا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ مین آف دی میچ پورٹر فیلڈ رہے۔