آسٹریلیا سكور: 232/3 سری لنکا سكور: 226 نتیجہ: آسٹریلیا نے7وکٹوں سے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: ناتھن بریکن تفصیل: آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے سپر8 میں سری لنکا کو 7وکٹوں سے ہرادیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا 50اوورز میں 226رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ تھارنگا 6، جے سوریا 12، سنگاکارا صفر، جے وردھنے 72، حمارا سلوا 64، دلشان 7، آرنلڈ 3، مہاروف 25، کلوسکھیرا 1، بیندرا نے 17رنز بنائے۔ ناتھن بریکن نے بہترین باؤلنگ کی۔ 9.4اوورز میں 3میڈن کئے اور 19رنز دیکر 4وکٹ حاصل کئے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ شان ٹیٹ، میگرا اور ہوگ نے دو،دو کھلاڑی پویلین بھیجے، 227رنز کا ٹارگٹ آسٹریلیا نے 43اوورز میں حاصل کرلیا۔ کینگروز اوپنرز نے پہلی وکٹ کيلئے 76رنز کی مضبوط بنیاد رکھی۔ گلکرسٹ 30، ہیڈن 41، کلارک نے 23رنز بنائے۔ پونٹنگ 60 اور سائمنڈز 63پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پونٹنگ کے کیریئر کی یہ 61ویں نصف سنچری تھی۔ میچ میں سری لنکن ٹیم فاسٹ باؤلر مالینگا ،واس اور مرلی دھرن کی خدمات سے محروم تھی