سائوتھ افریقہ سكور: 157/1 انگلینڈ سكور: 154 نتیجہ: سائوتھ افریقہ نے9وکٹوں سے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: اینڈریو ہال تفصیل: نویں ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر 8 کے ایک اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کی دوڑ سے آؤٹ کر دیا میگا ایونٹ کے 44 ویں میچ میں انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ، ساؤتھ افریقن باؤلرز نے انگلینڈ کی بیٹنگ کے پرخچے اڑا دیئے پوری ٹیم 48 اوور میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اینڈریو ہال نے 10 اوور میں 18 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں نیل کے حصے میں 3 وکٹیں آئیں ، جنوبی افریقہ نے 155 رنز کا آسان ہدف صرف 20 اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ، کپتان سمتھ 89 اور کیلس 17 پر ناٹ آؤٹ رہے آؤٹ ہونے والے واحد بلے باز اے بی ڈویلیرز تھے جنہوں نے 42 رنز بنائے ، اینڈریو ہال کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا