ائیرلینڈ سكور: 77 سری لنکا سكور: 81/2 نتیجہ: سری لنکا نے 8وکٹوں سے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: فرویز محروف تفصیل: ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے میں سری لنکا نے اپنے آخری میچ میں آئرلینڈ کو8 وکٹوں سے شکست ديدی۔ آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے صرف 77 رنز بنائے۔ سری لنکا نے 2 وکٹیں کھو کر ہدف حاصل کر لیا۔ جے وردھنے نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کوئی بھی بلے باز مرلی دھرن اور مہاروف کا سامنا نہ کر سکا۔ برے 20، پورٹر فیلڈ 20، لینگفور سمتھ 18 ڈبل فگر میں داخل ہو سکے۔ 4 کھلاڑی کھاتہ نہ کھول سکے اور صفر پرآؤٹ ہوئے۔ مرلی دھرن نے 19 رنز کے عوض 4 اور مہاروف نے 25 رنز کے عوض 4 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ ایک وکٹ واس کے حصے میں آئی۔سری لنکا نے 10 اوور میں ٹارگٹ حاصل کر لیا۔ جے سوریا 24 اور جے وردھني39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سنگاکارا نے 10 رنز بنائے۔ اس طرح سری لنکا نے 10 پوائنٹس حاصل کر لیے۔ آسٹریلیا کے 12 پوائنٹس ہیں لیکن اس نے ابھی ایک میچ کھیلنا ہے اس میچ کا فیصلہ صرف 37 اوورز میں ہو گیا۔ مہاروف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔