ویسٹ انڈیز سكور: 230/5 بنگلہ دیش سكور: 131 نتیجہ: ویسٹ انڈیز نے99رنز سےفتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: رام نریش ساروان تفصیل: ورلڈ کرکٹ کپ کے سپرایٹ مرحلے کے میچ میں گزشتہ روز ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 99رنز سے ہرا دیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ50اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 230رنز بنائے۔ سروان 91، چندرپال 50، سیموئیل 31اور لارا 33رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 43.5اوورز میں 131کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئی۔ مشرفی مرتضیٰ 37، مشفق الرحیم 38رنز بنا سکے۔