آسٹریلیا سكور: 348/6 نیوزی لینڈ سكور: 133 نتیجہ: آسٹریلیا نے 215رنز سے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: میتھیو ہیڈن تفصیل: نویں ورلڈکپ کے سپر 8راؤنڈ کے میچ میںگزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کینگرو کپتان رکی پونٹنگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی باؤلرز کو اڑا کر رکھ دیا ان کی دل کھول کر پٹائی کی 50اوور میں چھ وکٹ پر 348رنز بنا ڈالے اوپنر میتھیو ہیڈن نے سنچری سکور کی انہوں نے 100گیندوں پر 103رنز بنائے یہ ہیڈن کی رواں میگا ایونٹ میں تیسری سنچری ہے دیگر بلے بازوں میں گلکرسٹ1، پونٹنگ66، کلارک49، ہسی37اور سائمنڈز نے 11رنز بنائے جبکہ آل راؤنڈر واٹسن 32گیندوں پر 65رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے انہوں نے چار چوکے اور چار چھکے جڑے، فرینکلن نے 8اوور میں 74رنز دے کر تین اور پٹیل نے دو وکٹیں حاصل کیں مشکل ٹارگٹ کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا 29رنز پر فلیمنگ اور ٹیلر پویلین لوٹ گئے میکمیلین 1اور فلٹن نے 62رنز بنائے باقی بلے بازوں کی لائن لگی رہی اور پوری ٹیم26اوور میں133رنز بنا پائی یہ میچ جیت کر آسٹریلیا نے ورلڈکپ مقابلوں میں نیوزی لینڈ کے خلاف مارجن سے کامیابی کا ریکارڈ قائم کیا ہے نیوزی لینڈ کو 215رنز سے شکست ہوئی شان ٹیٹ نے 3اور میگرا نے دو وکٹیں اڑائیں جبکہ ہوگ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہیڈن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا