برمودا سكور: 78 سری لنکا سكور: 321/6 نتیجہ: سری لنکا نے 243سے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: مہیلا جے وردنے تفصیل: ورلڈکپ 1996کی چیمپئن سری لنکن ٹیم نے عالمی کپ 2007ء میں اپنی مہم جوئی کا آغاز انتہائی جارحانہ طریقے سے کیا۔ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباکو کے شہرپورٹ آف سپین میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے برمودا کو 243رنز سے شکست دیدی۔سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور تین کھلاڑیوں کی نصف سنچریوں کی بدولت ورلڈکپ کی کمزور ترین ٹیم کے خلاف پچاس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 321رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔جن میں ڈبلیو یو تھارانگا نے 30 ، جے سوریا22 ، جے وردھنے 85، کے سی سنگاکارا 76 ، سلوا 55 ، دلشان12 ، مہاروف 9 اور آر پی آرنلڈ نے 2 رنز بنائے۔ جواب میں برمودا کی ٹیم 24.4 اوورز میں 78 رنز کے مجموعی سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ برمودا کے 3 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ سب سے زیادہ 28 رنز کین نے بنائے ۔ سری لنکا کی طرف سے واس نے ایک ، ملنگا نے3 ، مہاروف نے 4 اور مرلی دھرن نے دو وکٹ لئے ۔