سری لنکا سكور: 289/5 نیوزی لینڈ سكور: 208 نتیجہ: سری لنکا نے81رنز سے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: مہیلا جے وردنے تفصیل: 9ویں ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 81رنز سے ہرا دیا اور فائنل کيلئے کوالیفائی کر لیا۔ یہ 5واں موقع ہے جب کیوی ٹیم سیمی فائنل سے آگے نہ جا سکی جبکہ سری لنکا 1996ء کا ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔ یہ تیسرا موقع ہے جب وہ تیسرا فائنل کھیلے گی۔ سبینا پارک میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں کپتان جے وردھنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور ٹیم نے 50اوور میں 5وکٹ پر 289رنز بنائے۔ اوپنرز تھارنگا 73، جے سوریا 1، سنثسگا کارا18، جے وردھنے 115پر ناٹ آؤٹ، چمارا سلوا 21اور دلشان نے 30رنز بنائے۔ آرنلڈ 14پر ناقابل شکست رہے۔ وردھنے کی یہ ورلڈ کپ میچوں میں پہلی، نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اور کیریئر کی 11ویں سنچری تھی۔ انہوں نے اننگز میں 10چوکے اور 2چھکے لگائے۔ سری لنکن بلے بازوں نے آخری 10اوورز میں 102رنز بنائے۔ فرینکلن نے 2جبکہ شین بونڈ ، اورم اور ویٹوری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 290کا ٹارگٹ حاصل کرنے کی کوشش میں کیوی بیٹنگ کو ابتدا ہی میں دھچکا لگا جب کپتان فلیمنگ دوسرے اوور میں مالنگا کا شکار بن گئے۔ ٹیلر بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ سٹائرس اور فلٹن کے درمیان اچھی پارٹنر شپ ہوئی دونوں 32سے سکور 105پر لے گئے۔ سٹائرس کے آؤٹ ہوتے ہی کیویز کی لائن لگ گئی اور پوری ٹیم 41.4اوورز میں 208رنز بنا سکی۔ اس طرح اسے 81رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فلٹن46، سٹائرس 37، میکملن 25کے علاوہ کوئی بلے باز کامیاب نہ ہو سکا۔ آخری وکٹ میں 59رنز بنے۔ پٹیل نے 34رنز بنائے جبکہ فرینکلن 30پر ناٹ آؤٹ رہے۔ مرلی دھرن نے 4، جے سوریا اور دلشان نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔