آسٹریلیا سكور: 153/3 سائوتھ افریقہ سكور: 149 نتیجہ: آسٹریلیا نے 7وکٹوں سے فتح حاصل کی ثس بہترین كھلاڑی: گلین میک گراتھ تفصیل: نویں ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7وکٹوں سے ہرا دیا۔ اس طرح آسٹریلیا فائنل تک ناقابل شکست رہا۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 44 ویں اوور میں 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سمتھ 2، ڈی ویلیئر 15، کیلس 5، گبز 39، پرنس اور باؤچر صفر، ہال 3، پولاک 5، نیل 8 اور لینگوویلڈ 6 رنز بنا سکے جبکہ جسٹن کیمپ نے 49 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ایک موقع پر 103 پر 8 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔ تاہم آخری دو شراکتوں کے باعث سکور 149 تک پہنچ گیا۔ ٹیٹ نے 4 اور میگرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 150رنز کا آسان ہدف دفاعی چیمپئن نے 3وکٹ کھو کر 32ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ گلکرسٹ 1، ہیڈن 41، پونٹنگ 22رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کلارک 60 اور سائمنڈز 18پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پولک، لینگوویلڈ اور نیل نے 1`1وکٹ حاصل کی۔ میگراتھ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔