UrduPoint Sports

بمقابلہ
 
آسٹریلیا سكور: 281/4
سری لنکا سكور: 215/8
نتیجہ: آسٹریلیا نے53رنز سے فتح حاصل کی
بہترین كھلاڑی: ایڈم گلکرسٹ
تفصیل: آسٹریلیا نے کرکٹ ورلڈ کپ2007 کے فائنل میں سری لنکا کو 53 رنز سےث شکست دے کر مسلسل تیسری مرتبہ جبکہ مجموعی طور پر چوتھی مرتبہ کرکٹ ورلڈکپ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے فائنل میں انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے خود کو دنیا کی بہترین ٹیم ثابت کر دیا پونٹنگ الیون کی جیت میں ایڈم گلکرسٹ کی شاندار بیٹنگ نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 149 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی اور سری لنکا کی ٹیم پہاڑ جیسا ہدف عبور کرنے میں ناکام رہی۔ ایڈم گلکرسٹ کو ورلڈ کپ فائنل کی تیز ترین سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بارش کے باعث میچ نہ صرف تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا بلکہ ایک مرتبہ میچ روکنا بھی پڑا اور سری لنکا کی اننگز کو 36 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 38 اوورز میں صرف چار وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا کر سری لنکا کو جیتنے کیلئے 282 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 36 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنا سکی اور آسٹریلیا نے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت یہ میچ 53 رنز سے جیت لیا۔ فائنل میچ بارش کے باعث تقریباً تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا اور آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے میتھیو ہیڈن اور ایڈم گلکرسٹ نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 172 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 172 کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب میتھیو ہیڈن 38 رنز بنا کر لیتھ ملنگا کی گیند پر جے وردھنے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ایڈم گلکرسٹ نے ورلڈ کپ کے فائنل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری سکور کی اور 149 رنز بنا کر فرنینڈو کی گیند پر چمارا سلوا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس وقت آسٹریلیا کا مجموعی سکور 224 تھا۔ رکی پونٹنگ آسٹریلیا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 37 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ شین واٹسن تین رنز بنا کر لیتھ ملنگا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ اینڈریو سائمنڈز 23 اور مائیکل کلارک 8 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے اور یوں آسٹریلیا کی ٹیم نے مقررہ 38 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا کر سری لنکا کو جیتنے کیلئے 282 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکا کی طرف سے ملنگا نے دو اور فرنینڈو نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ باقی کوئی باؤلر بھی وکٹ نہ حاصل کر سکا۔ سری لنکا نے 282 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا اور اس کی پہلی وکٹ 7 کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب اوپل تھارنگا چھ رنز بنانے کے بعد میتھن بریکن کی گیند پر گلکرسٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد تجربہ کار بلے باز سنتھ جے سوریا اور کمار سنگاکارا نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 116 قیمتی رنز بنا کر اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا۔ دونوں بلے بازوں نے انتہائی محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اپنی نصف سنچریاں سکور کیں۔ کمار سنگاکار سری لنکا کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 54 رنز بنانے کے بعد بریڈ ہاگ کی گیند پر پونٹنگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 52 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ون ڈے کرکٹ میں اپنی 40 ویں نصف سنچری سکور کی۔ اس کے بعد جلد ہی سنتھ جے سوریا بھی 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد کلارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ انہوں نے 67 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے، یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی 64 ویں نصف سنچری ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں سنچری سکور کرنے والے سری لنکن کپتان ماہیلا جے وردھنے صرف 19 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ یوں 156 کے مجموعی سکور پر سری لنکا کے چار بہترین کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔ تلکا رتنے دلشان 14 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ چمارا سلوا 21 رنز بنا کر کلارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ رسلڈ آرنڈ صرف ایک رن بنانے کے بعد میگراتھ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ یوں 194 کے سکور پر سری لنکا کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔ واس 11 اور فرنینڈو ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ لیستھ ملنگا 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی طرف سے کلارک نے دو، سائمنڈز، ہاگ، واٹسن، میگراتھ اور بریکن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.