ائیرلینڈ سكور: 221/9 زمبابوے سكور: 221 نتیجہ: ائیرلینڈ میچ ٹائی ہوگیا بہترین كھلاڑی: جرمی براے تفصیل: ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنا منٹ 2007ء کے گروپ ڈی میں کنگسٹن (جمیکا) میں آئرلینڈ اور زمبابوے کے درمیان میچ کھیلا گیا جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہو گیا۔ آئر لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 221 رنز بنائے ۔ اوپنر جے پی برے شاندار 115 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ مپوفو، چگمبورا ، برنیٹ نے 2-2 جبکہ رینز فورڈ اور ولیمز نے ایک ایک وکٹ لی۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم نے بھی 50اوورز میں221 بنائے۔ زمبابوے کی طرف سے سباندا نے 67، برینڈن ٹیلر نے 24 رنز بنائے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ٹائی ہونے والایہ تیسرا میچ ہے۔