سائوتھ افریقہ سكور: 353/3 ہالینڈ سكور: 132/9 نتیجہ: سائوتھ افریقہ نے 221رنز سے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: ہر شل گبز تفصیل: ساؤتھ افریقہ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ہالینڈ کو 221رنز سے ہرا دیا
جنوبی افریقہ نے ہالینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40اوورز میں 353رنز بنا ڈالے اور صرف 3کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ جیک کیلس نے سنچری سکور کی۔ انہوں نے 109گیندوں پر 128رنز بنائے جس میں5چھکے اور 6چوکے شامل ہیں۔ سمتھ 67 اور ہرشل گبز نے 40گیندوں پر 72رنز بنائے۔ انکی اننگز میں 7چھکے اور 4چوکے شامل ہیں۔ انہوں نے ایک اوور میں 6چھکے لگانے کا بھی عالمی ریکارڈ بنایا۔ وکٹ کیپر باؤچر نے 31گیندوں پر 75رنز جوڑے جس میں 4چھکے اور 9چوکے شامل ہیں۔ ساؤتھ افریقی بلے بازوں نے مجموعی طور پر 17چھکے مارے۔ ہالینڈ 40اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 132رنز بنا سکی اور اس طرح اسے 221رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہرشل گبز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا