انگلینڈ سكور: 209/7 نیوزی لینڈ سكور: 210/4 نتیجہ: نیوزی لینڈ نے 6وکٹوں سے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: سکاٹ سٹائرس تفصیل: ورلڈ کپ کرکٹ مقابلوں میںگروپ سی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دیدی
۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور 50اوورز میں7وکٹوں پر 209رنز بنائے۔ پیٹرسن 60، نکسن 42اور کالنگ وڈ 31رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فرینکلن، شین بانڈ اور سٹائرس نے 2، 2 وکٹیں اڑائیں۔ نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ٹارگٹ 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ سٹائرس 87اور جیکب اورم 63رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سٹائرس کو آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ کا حقدار ٹھہرایا گیا۔