بنگلہ دیش سكور: 195.5 بھارت سكور: 191 نتیجہ: بنگلہ دیش نے 5وکٹوں سے فتح حاصل کی بہترین كھلاڑی: مشرفی مرتضی تفصیل: بنگلہ دیش نے سابق عالمی چیمپئن بھارت کو 5وکٹوں سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹکیا۔پورٹ آف اسپین کے کوئنزپارک اوول میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کراپنے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا لیکن اپنے بیٹسمینوں کا یہ امتحان راہول ڈریوڈ کو بہت مہنگا پڑا اوربنگالی بولرز ابتداء ہی سے کھیل پر چھا گئے ۔گنگولی اوریووراج کے سواکوئی بھی ان کی مزاحمت نہ کر سکا اورپوری ٹیم 49.3اوورز میں 191رنز بنا کر آو?ٹ ہو گئی۔سابق کپتان سارووگنگولی 66رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ یووراج سنگھ47رنز بناکر نمایاں رہے۔ سہواگ 2،اتھپا9،سچن ٹنڈولکر7،ڈریوڈ14،دھونی ،ہر بھجن سنگھ ،اجیت اگرکارصفر اورایم ایم پٹیل 15رنزپر آو?ٹ ہوئے ،ظہیر خان 15رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلہ دیش کی طرف سے مشرف مرتضیٰ نے 4جبکہ عبدالرزاق اورمحمد رفیق تین تین وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔ جواب میں بنگلہ دیش نے48.3اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر195رنز بنا میچ جیت لیا۔تمیم اقبال 51اورثاقب الحسن 53رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شہریارنفیس2،آفتاب احمد 8اورحبیب البشر ایک جبکہ مشفق الرحیم محمد اوراشرافل نے بالترتیب ناقابل شکست59 اور8رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے مناف پٹیل اورسہواگ دو دوجبکہ ظہیرخان ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ فاسٹ باؤلر مشرفی مرتضیٰ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا