لاہور(اُردو پوائنٹ سپورٹس)بشیر بھولابھالا پہلوان نے نادر بہاولپوری کو شکست دیکر شیر پاکستان دنگل جیت لیا۔ لاہور میں ہونے والے اس دنگل کو بڑی تعداد میں شائقین نے دیکھا۔مقابلے کے دوران روایتی دیسی کشتی کا نمونہ پیش کیا گیا۔دنگل میں بشیر بھولا بھالا کا پلابھاری رہا۔اور اس نے اپنے حریف نادر بھاولپوری کو شکست دے دی۔ شیر پاکستان دنگل میں دو بڑی کشتیوں سمیت کل بارہ مقابلے ہوئے ۔ دیگر مقابلوں میں اچھی ملتانی اور شاہد کھوئے والے کے درمیان مقابلہ برابری پر ختم ہوا ،شیر پاکستان کا ٹائٹل جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھولا بھالا نے بھارتی ریسلر گریٹ کھالی کو چیلنج کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ کھالی کے ساتھ دنیا میں کہیں بھی مقابلہ لڑنے کیلئے تیار ہیں،