پٹس برگ (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک19-دسمبر2007) ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر سٹار ایج نے ٹرپل تھریٹ میچ میں عالمی چیمپئن بٹیسٹا اور انڈر ٹیکر کو ایک ساتھ ہرا کر ورلڈہیوی ویٹ چیمپئن شپ جیت لی ہے،سالانہ مقابلوں "آرمیگیڈن " کینیڈین ریسلر ایج نے بیٹسٹا اور انڈر ٹیکر کو شکست دیکر کیرئیر میں چوتھی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ جان سینا اور کرس جریکوکے درمیان مقابلہ برابر پر منسوخ کردیا گیا .