لاہور(اُردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک20-فروری 2008) ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر سٹار ریسلر اور 11مرتبہ عالمی چمیپئن رہنے والے ٹرپل ایچ نے “نووے آؤٹ “مقابلے میں المیشن چیمبرمعرکے میں ایک خونریز مقابلے کے بعد فتح حاصل کرکے ریسل مینیا 24میں ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈہیوی ویٹ چیمپئن شپ کا مقابلہ لڑنے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔یہ مقابلہ ٹرپل تھریٹ میچ پر مبنی ہوگا جس میں ورلڈہیوی ویٹ چیمپئن رینڈی اورٹن ایک ساتھ ٹرپل ایچ اور رائل رمبل چیمپئن جان سیناکے خلاف اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ٹرپل ایچ نے نووے آؤٹ مقابلوں میں ایک ساتھ شان مائیکل ،اوماگا،جیف ہارڈی ،جے بی ایل اور کرس جریکو کو شکست دی جبکہ ایک اور اہم میچ جو ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کا تھا جس میں رینڈی اورٹن نے جان سینا کے خلاف اپنے اعزاز کا دفاع کرنا تھا یہ میچ رینڈی اورٹن کے اوچھے ہتھکنڈوں کی وجہ سے کینسل کردیا گیا جبکہ ایج نے رے میسٹریوکو شکست دیکر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا اور 16مرتبہ عالمی چیمپئن رہنے والے رک فلیئرنے مسٹرکینڈی کو شکست دیدی ۔