لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک02جون2008) یوکرائن سے تعلق رکھنے والے ولادیمیر سائیڈورینکو بینٹم ویٹ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع نہیں کرسکے اور پنوراما کے اینسلمو مورینوکے ہاتھوں شکست کھا گئے۔گزشتہ روز ڈوسلڈوف کے باکسنگ ایرینا میں ہونے والے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے بینٹم ویٹ ٹائٹل کے مقابلے میں دفاعی چیمپئن ولادیمیر اینسیلو مورینوکے ہاتھوں پہلی پروفیشنل فائٹ میں ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ 22 سالہ چیلنجر اینسیلو کو ججز نے متفقہ طور پر 116-113، 116-112 اور 116-112 سے فاتح قرار دیا۔