کراچی(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک -25اگست 2007) 6 پاکستانی باکسرز آئندہ چند روز میں تربیت کيلئے کیوبا روانہ ہونے والے ہیں جہاں وہ دو سے تین ماہ قیام کرینگے۔ اس تربیتی دورے کا مقصد بیجنگ اولمپکس کے کوالیفائنگ کے مقابلوں کی تیاری ہے۔ پاکستانی باکسرز کو بیجنگ اولمپکس کے تین کوالیفائنگ مقابلوں میں حصہ لینا ہے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے کیوبا کے تربیتی دورے کيلئے جن باکسرز کا انتخاب کیا ہے ان میں نعمان کریم، اصغر علی شاہ، در محمد، عابد علی، علی محمد اور میر واعظ شامل ہیں۔ میر واعظ اس وقت ان فٹ ہیں اگر وہ بروقت کیوبا روانہ نہ ہو سکے تو ان کی جگہ کسی دوسرے باکسر کو موقع دیا جائے گا۔ کیوبا میں پاکستانی باکسرز کی تربیت کی ذمہ داری کوچز جیولین گونزالیز اور رونالڈو الوریز کے سپرد کی گئی ہے۔ یہ دونوں حضرات کافی عرصے سے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے ساتھ وابستہ ہیں۔ کیوبا میں کوچز ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کيلئے تین باکسرز کو منتخب کرینگے۔ ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ نومبر میں شکاگو میں ہونے والی ہے۔ پاکستانی باکسرز کو اولمپکس کيلئے کوالیفائی کرنے کے مزید دو مواقع دسمبر میں قازقستان اور فروری میں بنکاک کے ٹورنامنٹ میں ملیں گے۔ سال 2004ء کے ایتھنز اولمپکس کی تیاری کيلئے بھی پاکستانی باکسرز کیوبا روس اور قازقستان گئے تھے۔ ان اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی مہر اللہ، اصغر علی شاہ، احمد علی، سہیل بلوچ اور فیصل کریم نے کی تھی۔ مہر اللہ اور اصغر علی شاہ دوسرے راؤنڈ سے آگے نہ بڑھ سکے جبکہ احمد علی، سہیل بلوچ اور فیصل کریم پہلے ہی راؤنڈ میں ہار گئے تھے۔ سن پروفیشنل کوچ ہیں اوران کے آنے سے قومی کرکٹ ٹیم دوبارہ فتح کی راہ پر گامزن ہوجائے گی۔ باب وولمر پروفیشنل کوچ نہیں تھے وہ پاکستان میں صرف وقت گزار رہے تھے۔ جیف لاسن کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ ایک اچھا شگون ثابت ہوگا اور ان کی کوچنگ میں ٹیم صحيح معنوں میں آگے بڑھے گی۔